وزیراعلیٰ کی سمال انڈسٹریل ڈیلپمنٹ بورڈ ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے اور ایک بونس کی منظوری
اجلاس میں صوبے کے سمال انڈسٹریل ا سٹیٹس میں کمرشل اور انڈسٹریل پلاٹس کی 99سال کے لئے لیز پر دینے کی بھی منظوری دی گئی اجلاس میں بورڈ کے تربیتی مراکز کے تربیتی نظام اور طریق کار کا جائزہ لینے اور اسکی بہتری کے لئے سفارشات پیش کرنے کے لئے کمیٹی بنائی گئی
بدھ 4 جنوری 2017 23:04
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا کہ صوبے میں اس وقت گیارہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کام کر رہے ہیں جبکہ گذشتہ پانچ سالوں میں ادارے نے 2206ملین روپے کی اشیاء تیار کرکے 269ملین روپے کمائے ہیں۔ اجلاس میں بورڈ کے 2015-16کے نظرثانی شدہ اور سال 2016-17کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔
اسی طرح صوبے کے سمال انڈسٹریل ا سٹیٹس میں کمرشل اور انڈسٹریل پلاٹس کی 99سال کے لئے لیز پر دینے کی بھی منظوری دی گئی ۔ اس کے علا وہ بورڈ میں بھرتیوں کے لئے میرٹ پالیسی کے تحت این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیاں کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وڈورکنگ سنٹرز کے ملازمین کے لئے سروسز سٹرکچر کی اصولی منظوری دیتے ہوئے اسکو محکمہ اسٹبلشمنٹ کو نظرثانی کے لئے بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں بورڈ کے تربیتی مراکز کے تربیتی نظام اور طریق کار کا جائزہ لینے اور اسکی بہتری کے لئے سفارشات پیش کرنے کے لئے کمیٹی بنائی گئی۔ علاوہ ازیں چارسدہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ اور دوسرے اسٹیٹس میں پلاٹس کی قیمتوں کی ادائیگی نہ کرنے والے افراد کے پلاٹس کینسل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں درگئی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے پلاٹوں کی قیمتوں کے تعین کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح ایبٹ آباد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ 2کے پلاٹس مشتہر کرنے کیبھی منظوری دی گئی جبکہ اکوڑہ خٹک کے بند انڈسٹریل اسٹیٹ کو لیز پر اپنے اور صوبے میں دیگر بند اسٹیٹس کے بارے میں سفارشات اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں مختلف اسٹیٹس میں پڑے خالی کمرشل پلاٹس کو بورڈ اپنے وسائل سے تعمیر کرکے منافع بخش بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ایس آئی ڈی بی کو اکنامک زون ڈویلپمنٹ کمیٹی سے منسلک کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بورڈ کے اجلاس کو ہر تین مہینے کے بعد بلانے، تربیت کے معیار کو بہتر کرنے اور بورڈ کے منافع کی شرح بڑھا کر اسکو منافع بخش ادارہ بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بورڈ کے اخراجات کو کم کرکے اسکو ایک صنعتی ادارے کے طور پر چلانے کا حکم دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.