افغانستان ، مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہزارہ برادری کے 13کان کنوں کو قتل کردیا
افغان سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 36شدت پسند ہلاک ، 71 زخمی، خودکش حملے میں شہری ہلاک ، 10افراد زخمی افغانستان اب بھی خطرناک ملک اور چیلنجز باقی ہیں ،امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا اعتراف امریکہ افغان حکومت اور سیکورٹی فورسز کی مدد جاری رکھے گا تاکہ وہ اپنے ملک کی خود حفاظت کرسکیں،افغانستان میں علیحدہ انسداد دہشتگردی مشن بھی جاری ہے جو امریکہ کیلئے ملک کی سلامتی اور حفاظت کیلئے بہت اہم ہے پینٹاگون کے پریس سیکرٹری پیٹر کک کی صحافیوں کوبریفنگ
جمعہ 6 جنوری 2017 21:27
(جاری ہے)
تین کان کن زخمی ہیں۔تمام کان کنوںکا تعلق شیعہ ہزارہ برادری سے ہے ۔
تاحال کسی بھی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم امیری کا کہنا ہے کہ حملے میں داعش ملوث ہے جو اس سے قبل بھی ہزار ہ برادری کو نشانہ بنا چکی ہے ۔ادھر افغان سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 36شدت پسند ہلاک اور 71دیگر زخمی ہوگئے ۔وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے مختلف صوبوں میں انسداد دہشتگردی آپریشنز کیے جس میں 36جنگجو مارے گئے ۔آپریشنز صوبہ لوگر ،کپیسا،پکتیکا ،پکیتا،ننگرہار،غزنی،قندھار،ارزگان،ہرات ،نمروز،ہلمند ،سرائے پل،تخار ،قندوز،بلغ اور فریاب میں کیے گئے ۔آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔ صوبہ فریاب میں ایک خودکش حملے میں ایک شہری ہلاک اور 10افراد زخمی ہوگئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے ضلع قیصر میں خود کو ایک کمانڈر کی گاڑی کے سامنے اڑا لیا۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ افغانستان اب بھی خطرناک ملک اور چیلنجز باقی ہیں ۔امریکہ افغان حکومت اور سیکورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھے گا۔پینٹاگون کے پریس سیکرٹری پیٹر کک نے صحافیوں کو بتایا کہ افغانستان میں امریکی فوج افغان حکومت اور اسکی مسلح افواج کی مدد جاری رکھے گی تاکہ وہ اپنے ملک کی خود حفاظت کرسکیں۔انکا کہنا تھاکہ فوجی جنرل ڈبلیو نکلسن ،کمانڈرری سلیوٹ سپورٹ مشن اور امریکی فورسز اور انکی ٹیم افغانستان کی مسلح افواج ا ور حکومت کے ساتھ بہت قریبی تعاون کررہے ہیں۔کک کاکہنا تھاکہ افغانستان میں علیحدہ انسداد دہشتگردی مشن بھی جاری ہے جو امریکہ کیلئے ملک کی سلامتی اور حفاظت کیلئے بہت اہم ہے ۔ہم افغانستان میں صورتحال کو اچھا محسوس کرتے ہیں ۔افغان سیکورٹی فورسز اپنی لڑانے کی صلاحتیوں میں اضافہ کررہی ہیں تاہم افغانستان اب بھی خطرناک ہے اور چیلنجز موجود ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
-
کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
مصنوعی ذہانت سے سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہوسکتے ہیں، ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.