105سالہ شخص نے ایک گھنٹے میں 14 میل سائیکل چلا کر نیا ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 6 جنوری 2017 23:48

105سالہ شخص نے ایک گھنٹے میں 14 میل سائیکل چلا کر نیا ریکارڈ بنا لیا

ایک فرانسیسی شخص نے 105 سال کی عمر میں بھی سائیکلنگ ریکارڈ بنا لیا۔اس نے ایک گھنٹے میں 14 میل سائیکل چلا کر نیا ریکارڈ بنایاہے۔
روبرٹ مارچند نے اپنے سینکڑوں چاہنے والوں کے سامنے سائیکلنگ ٹریک پر ایک گھنٹے میں 92 چکر لگائے۔روبرٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنا اس ریکارڈ کو توڑسکتا ہے۔

(جاری ہے)


روبرٹ اس سے پہلے سائیکلنگ کے حوالے سے کئی ریکارڈ بنا چکا ہے۔

100 سال سے زیادہ عمر کی کیٹیگری میں پہلی بار اس نے 2012 میں ریکارڈ بنایا تھا۔ اس نے 2012 میں ایک گھنٹے میں 16 میل سائیکل چلائی تھی۔105 سال کی کیٹیگری میں بھی اس نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
روبرٹ نے ریکارڈ بنانے سے پہلے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ریکارڈ بنانے سے زیادہ 105 سال کی عمر میں سائیکلنگ کرنے کو ثابت کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :