وزیر داخلہ کی پولیس کو سلمان حیدر کی برآمدگی کیلئے کوششیں تیز کرنے اور تمام وسائل برؤے کار لانے کی ہدایت

سیف سٹی کی مدد لیتے ہوئے سلمان حیدر کا جلد از جلد پتہ لگایا جائے ،چودھری نثار

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارنے اسلام آباد پولیس کو سلمان حیدر کی برآمدگی کے لیے کوششیں تیز کرنے اور تمام وسائل برؤے کار لانیکی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوجاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سیف سٹی کی مدد لیتے ہوئے سلمان حیدر کا جلد از جلد پتہ لگایا جائے ۔چودھری نثارنے کہاکہ تمام متعلقہ اداروں کی مدد حاصل کرکے سلمان حیدر کی جلد از جلد برامدگی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :