اسرائیلی مصنوعات کافرانس میں بائیکاٹ، یہودی چراغ پا

اتوار 8 جنوری 2017 12:40

پیر س (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2017ء) فرانس میں پہلی بار اسرائیلی مصنوعات کیبائیکاٹ پر یہودی چراغ پا ہیں۔بازاروں میں فروخت ہونے والی مصنوعات میں اسرائیل کی ان مصنوعات پر خصوصی ٹیگ لگایا گیا ہے جو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قائم کردہ کارخانوں میں تیار کرنے کے بعد یورپی منڈیوں تک پہنچائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہودی سماجی گروپوں کی طرف سے فرانس میں اسرائیلی مصنوعات پر یہودی کالونیوں کا ٹیگ لگانے کو شرمناک قرار دے کر اسے مٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :