اسرائیل میں دہشت گرد حملہ

4 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، 2 کی حالت نازک

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 جنوری 2017 17:35

اسرائیل میں دہشت گرد حملہ

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جنوری۔2017ء) مقبوضہ بیت المقدس میں ایک ٹرک حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یروشلم میں نامعلوم شخص نے پیدل چلنے والوں‌کے راستے پر ٹرک چڑھ دوڑا جس میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوجیوں پر ٹرک چڑھانے والے ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔مقامی پولیس افسر نے ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر دہشت گرد حملہ ہے۔ ہم اس کی مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔