صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ،زہراں بی بی کے علاج معالجے کی تفصیلات کا ریکارڈ چیک کیا
ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ‘ڈسپنسری میں ادویات کی پیکنگ پر ناٹ فار سیل کی مہر نہ لگانے پر سٹور کیپرمعطل
پیر 9 جنوری 2017 21:46
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان ‘رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم اختر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ، ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال ، چیئر مین پبلک فسلیٹیشن کمیٹی افضال حسین زین ، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ناصر محمود خاں ، وائس چیئر مین جمیل احمد خاں بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر صحت کی بنیادی سہولیات عوام الناس کو انکی دہلیز پر پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں ۔ ہیلتھ کونسل کے قیام سے ہسپتالوں کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور بہت جلد پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کر دی جائینگی ۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھرتی کے عمل کا آغاز ہو چکا ہے ۔رواں سال کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کی ری ویپنگ کا عمل مکمل ہو جائیگااور اس ہسپتال میں صحت کی جدید سہولیات باہم پہنچا دی جائینگی جس سے ضلع قصور کے باسیوں کو علاج معالجے کیلئے لاہور یا دوسرے بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ انہوں نے اس موقع پر زہراں بی بی کے علاج کے حوالے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کئے گئے فوری اقدامات کے حوالے سے ریکارڈ چیک کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھی ۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کا اندراج ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پرصوبائی وزیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تمام وارڈ ، میڈیسن سٹور ، ڈسپنسری ، آپریشن تھیٹر، ایمرجنسی اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور شہریوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ڈسپنسری میں ادویات کی پیکنگ پر ناٹ فار سیل کی مہر نہ لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سٹور کیپر رانا افتخار کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کے سٹور اور ڈسپنسری کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور مریضوں کو دی جانیوالی ادویات کے ریکارڈ کو چیک کریں۔بعدازاں صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے جناح ہسپتال میں جابحق ہونیوالی زہراں بی بی کے گھر ٹبی کمبواں جا کر اس کے بیٹے محمد عمر اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.