چیئرمین سینٹ نے حکومت سے سابق آرمی چیف کے ممکنہ طور پرمسلم عسکری اتحاد کی کمان سنبھالنے کے معاملے پر وضاحت طلب کر لی
وزیراعظم ،وزیر دفاع اور مشیر خارجہ اعلیٰ افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت حاصل کرنے کے قواعدوضوابط سے ایوان کو آگاہ کریں عسکری اتحاد کی کمان حاصل کرنے کیلئے کیا این او سی حاصل کیا گیا تھا کیا حکومت کی اجازت لی گئی تھی اور سابق آرمی چیف کی طر ف سے یہ ذمہ داری سنبھالنے سے خارجہ پالیسی پر ممکنہ اثرات سے بھی آگاہ کیا جائے،رضا ربانی (کل) ایوان میں اس معاملے کی تفصیلات پیش کر دیں گے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی یقین دہانی
پیر 9 جنوری 2017 22:01
(جاری ہے)
وزیر قانون زاہد حامد سے کہا گیا ہے کہ وہ مشیر خارجہ کو آگاہ کریں کہ وہ خارجہ پالیسی سے متعلق اس معاملے پر پالیسی بیان دیں اجلاس کی کاروائی کے دوران چیئرمین سینٹ نے وزیردفاع سے کہا ہے سابق چیف آف آرمی سٹاف مسلم عسکری اتحاد کی کمان سنبھالنے کی اطلاعات کے ہیں اس بارے میں وزیر دفاع کے بیان کی ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے نفی کی ہے اس اہم تقرر ی کے تناظرمیں کسی بھی افسر کی دوبارہ مدت ملازمت حاصل کرنے کے قواعدہ وضوابط سے ایوان کو آگاہ کیا جائے اگر کوئی این او سی حاصل کیا گیا اور کس نے یہ این او سی جاری کیا سینٹ کو اگاہ کیا جائے اس بارے میں بھی آگاہ کیا جائے کہ اس معاملے پر کیا حکومت کو اعتحاد میں لیا گیا ہے ۔
چیئرمین سینٹ نے وزیر قانون کو ہدایت کی ہے کہ مشیر خارجہ کو کہا جائے کہ سابق آرمی چیف کی طرف سے مسلم عسکری اتحاد کی کمان سنبھالنے کے خارجہ پالیسی اور اس معاملے پر پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے پوزیشن اختیار کی پر کیا اثرات مرتب ہونگے وزیر دفاع پر چیئرمین سینٹ نے وزیردفاع کو ان کے بیان کی ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے نفی کرنے کو چیک کرنے کے بارے میں بھی کہا ہے ۔ (عابد+م ن)مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.