پاکستان حاصل کرنے اسکی تعمیر و ترقی میں علمائے مشائخ کا بڑا کردار ہے، سردار محمد یوسف
اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک پاکستان میں نظام مصطفی کی جدوجہد جاری ہے جو ختم نہیں ہوئی صرف قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم سرخروئی حاصل کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور
پیر 9 جنوری 2017 23:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کا ذریعہ ہیں ۔ سردار یوسف نے مزید کہا کہ جس طرح حکومت اسکولوں، کالجوں کو تعلیم کیلئے فنڈ جاری کرتی ہے بھرپور کوششیں کررہے ہیں مدارس جو دین اسلام ترویج و اشاعت کرتے ہیں انکو فنڈ جاری کرائیں گے۔ علما کرام سے اپیل کرتا ہوں کہ نظام صلو کیلئے اپنا کردار اداکریں ۔
علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم نے ملی یکجہتی کونسل کے ذریعے تمام مکاتب کے ساتھ مل کر قوم کی رہنمائی کی اب حکومتی سطح پر علمائے مشائخ کونسل تشکیل دی ہے ۔ علما کرام ہمیں مشہورہ دیں کہ ملک کو صحیح معنوں میں اسلام کا نفاذ کریں۔ میلاد مصطفی کانفرنس سے جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ مدارس اور مساجد اسلام کے قلعے میں اخوت، امن اور سلامتی کا پیغام دینی ادارے فراہم کرتے ہیں اگر کسی بھی مدرسے سے کوئی دہشت گرد پکڑا جاتا ہے اسکے خلاف بلا امتیاز کارروائی ضروری ہے ہم اتحاد و اتفاق کے ذریعے ملکی نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف بین الاقوامی سازش عروج پر ہے اور داعش کس نے بنائی سب کومعلوم ہے لیکن یہود و نصاری کے حربے ناکام ہونگے ۔ قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی نے پوری زندگی عصبیت، قومیت اور دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کے ثمرات ضرب عضب کی کامیاب اور کراچی میں امن وامان انکی جدوجہد کا حصہ ہے ۔ میلاد مصطفی کانفرنس میزبان جامع گلزار مدینہ کے مہتمم رفیع الرحمن نورانی نے میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد کرنے کامقصد عشق رسول ﷺ کو عام کرنا اور اس میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، جے یو پی کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، اور علمائے کرام عوام اہلسنت کا دل کی اتھا گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہوں۔ میلاد مصطفی کانفرنس سے قاضی احمد نورانی، علامہ محمد سرفراز، MPA میاں ضیا الرحمن، MPA سردار ظہور، علامہ احمد علی شاہ سیفی، سردار محمد نذیر، علامہ جہانگیر نقشبندی، الحاج محمد رفیع، علامہ منیر شاکر، محمد راشد ہزاروی، علامہ اختر رضا قادری، قاری ادریس ، قاری ضمیر، PS محمد صادق، ماسٹر منیر ودیگرنے خطاب کیا۔ اس موقع پر جے یو پی کے صدر علامہ ابوالخیر محمد زبیر اور علامہ رفیع الرحمن نے سردار محمد یوسف کو حج کے اچھے انتظامات کرنے پر شیلڈ پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.