فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم
اپوزیشن قائل نہ ہوسکی ،حکومت سے فوجی عدالتوں اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بارے کارکردگی پر بریفنگ مانگ لی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر حکومت تنہا اور تقسیم ہے ، دونوں اتحادی حکومت کے ساتھ نہیں ہیں،اپوزیشن اجلاس خوشگوار ماحول میں ہوا،سب نے بات کو سنا،اس معاملے کے حوالے سے ادھر ہی ہوں، کہیں نہیں جارہا،ایازصادق حکومت آل پارٹی کانفرنس میں کیے گئے وعدے کی پاسداری کرکے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی قائم کرے،خورشیدشاہ حکومت خود واضح نہیں ، جے یوآئی اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی حکومتی موقف کے حوالے سے ابہام کا شکار ہے،شاہ محمودقریشی ہم نے پہلے بھی فوجی عدالتوں کی آئینی ترمیم میں ساتھ نہیں دیا تھا، اب بھی ہماری یہی پوزیشن ہے،صاحبزادہ طارق اللہ
منگل 10 جنوری 2017 15:04
(جاری ہے)
وزیرقانون و انصاف زاہد حامد نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنمائوں کا آگاہ کیا کہ حکومت چاہتی ہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید دوسال کی توسیع کردی جائے اور اس حوالے سے متفقہ طور پر بل کا مسودہ تیار کرلیا جائے،فوجی عدالتوں کی کارکردگی اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں حکومت اپوزیشن جماعتوں کو قائل نہ کرسکی۔
اجلاس میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ،سید نوید قمر،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر شیریں مزاری،جمیعت علماء اسلام ف کے رہنما و وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی،پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی،جماعت اسلامی کے پارلیمانی رہنماصاحبزادہ طارق اللہ،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور،قبائلی رہنما شاہ جی گل آفریدی شریک ہوئے ۔اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا جس کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس دوبارہ 17جنوری کو ہوگا،اپوزیشن جماعتوں نے بریفنگ کے سلسلے میں تفصیلات کے وزیرقانون و انصاف زاہد حامد کو آگاہ کردیا ہے۔اجلاس کے بعد مختصر بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہاکہ اجلاس انتہائی خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا،سب نے ایک دوسرے کی بات کو سنااس معاملے کے حوالے سے میں ادھر ہی ہوں کہیں نہیں جارہا۔قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاکہ اپوزیشن نے متفقہ طور پر یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آل پارٹی کانفرنس میں کیے گئے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی قائم کرے،زاہد حامد نے حکومت کی جانب سے آگاہ کیا کہ حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید دوسال کی توسیع چاہتی ہے،ہم نے حکومت سے اس کی کارکردگی پر بریفنگ مانگ لی ہے کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ حالات ابنارمل ہیں۔حکومت بتائے کے حالات کو معمول پرلانے کیلئے اس نے کیا اقدامات کیے ہیں،فوجی عدالتوں کی کیا کارکردگی رہی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی موقف سے تمام پارلیمانی جماعتیں اپنے قائدین کو بریفنگ دیں گی اور اپنے دوٹوک موقف سے آئندہ اجلاس میں آگاہ کردیا جائے گا۔حکومت نہ صرف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے آگاہ کرے بلکہ یہ بھی بتائے کہ دہشتگردی کے انسداد کیلئے کیا ٹھوس اقدامات کیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت خود واضح نہیں ہے، جمعیت علماء اسلام (ف)اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی بھی حکومتی موقف کے حوالے سے ابہام کا شکار ہے،ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کو حکومت اپنی کارکردگی سے آگاہ کرے،ہم نے اہم پانچ سوالات حکومت کے سامنے رکھ دیئے ہیں،حکومت دو سالوں میں فوجی عدالتوں کی کارکردگی سے آگاہ کرے،نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کی نوعیت کیا ہے اس سے آگاہ کرے،انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے،ملکی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جائے اور حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آگے سے بڑھنے کیلئے اپنے لائحہ عمل (بلیوپرنٹ)آئندہ اجلاس میں پیش کرے حکومت نے اے پی سی میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی تشکیل نو کا وعدہ کیا تھا وعدے کی پاسداری کی جائے۔انہوں نے کہاکہ جب دہشتگردی کے خاتمے کے بارے میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے آگاہ کیا جارہا تھا تو وزیر قانون نے خود اعتراف کیا کہ دہشتگردوں کو اس عرصہ میں سب سے زیادہ سزائیں پختونخواہ میں سنائی گئی ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنما صاحبزادہ طارق اللہ نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی فوجی عدالتوں کی آئینی ترمیم میں ساتھ نہیں دیا تھا اب بھی ہماری یہی پوزیشن ہے حکومت کو جب بھی اس قسم کے حالات پیش آتے ہیں تو اسے اپوزیشن یادآجاتی ہے،اپنی دوسالہ کارکردگی سے آگاہ کرے۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری اس مخالفت سے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر کوئی حرف نہیں آئے گامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.