جنرل راحیل شریف نے 39ممالک کے اتحاد کی سربراہی کی پیشکش کئے جانے کے موقع پر تین شرائط رکھی تھیں‘ لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب
شرائط میں تھامیرے اوپر کوئی اور کمانڈ نہیں ہو گی، ایران کی ہر صورت اتحاد میں شمولیت ، ممالک میں غلط فہمی کی صورت میں ثالثی کا مکمل اختیار حاصل ہوگا اتحاد کے حوالے سے تجاویز مارچ تک حکومت پاکستان کو موصول ہو جائیں گی ‘ نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 10 جنوری 2017 23:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) جنرل راحیل شریف نے 39ممالک کے اتحاد کی سربراہی کی پیشکش کئے جانے کے موقع پر تین شرائط رکھی تھیں، اتحاد کے حوالے سے تجاویز مارچ تک حکومت پاکستان کو موصول ہو جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے مجھے بتایاتھا کہ جب سعودی وزیردفاع پاکستان کے دورہ پرآئے تو انہوںنے پہلے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اورانہوںنے وزیراعظم سے بات کی جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ۔
یہ بات وزیراعظم نواز شریف نے جنرل راحیل شریف کو بتائی ۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیر دفاع بعد ازاںجنرل راحیل شریف سے ملنے ان کے آفس جی ایچ کیو گئے۔(جاری ہے)
انہوںنے سعودی عرب کی اس تجویز کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ بہت اچھاہے اورمیں اسی صورت اس کی سربراہی قبول کروں گا جب میری شرائط مانی جائیں گی ۔جنرل راحیل شریف نے کہا تھا کہ اگر یہ کوئی کمانڈ ، فورس یا ادارہ بنتا ہے تو اس کے سربراہ وہ ہوں گے اورا ن کے اوپر کوئی کمانڈ نہیں ہوگی ۔
ایران کو ہر حالت میں اس اتحاد میںشامل ہونا چاہیے اوراس کیلئے ایران کو مدعو کر کے اس کاحصہ بناناچاہیے اور تیسرا یہ کہ اگر اتحاد ی ممالک جیسے کہ سعودی اور ایران یا دوسرے ممالک میںکوئی غلط فہمیاں ہوتی ہیں تو انہیں ان ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے ثالثی کے کردار کامکمل اختیار حاصل ہوگا ۔ نجی ٹی وی نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امید شعیب کے حوالے سے بتایا کہ باقاعدہ تجاویز مارچ تک حکومت پاکستان کو بھیج دی جائیں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.