ہم نے اصلاحات کے ذریعے پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرکے با اختیار ادارہ بنایا ہے،
پرویز خٹک ماضی کی روایات کے برعکس اپنے اختیارات اداروں کو منتقل کئے ہیں اور سیاسی مداخلت ختم کی ہے،وزیر اعلی خیبر پختونخوا
منگل 10 جنوری 2017 23:32
(جاری ہے)
صوبائی وزراء سکندر شیر پائو،عنایت اللہ خان،امتیازشاہد قریشی،شاہ فرمان،مشیر اطلاعات مشتاق غنی، ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مہر تاج روغانی،اپوزیشن لیڈر لطف الرحمٰن، اراکین صوبائی اسمبلی، فخر اعظم وزیر، صاحبزادہ ثناء اللہ، محمود احمد بٹنی، سردار حسین بابک، نور سلیم ملک، نگہت اورکزئی، گل صاحب خان خٹک، آمنہ سردار، بخت بیدار، زر گل خان، ایڈووکیٹ جنرل اور دیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قانون سازی اور اصلاحات کے مجموعی عمل کا بنیادی مقصد اداروں کو فعال بنانا اور نظام میں شفافیت لانا ہے۔ ہم نے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کی ہیں اور بہتری کے اس عمل کو مزید آگے لے کر جانا ہے۔ صوبائی حکومت نے جملہ قانون سازی اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر کی ہے۔ کسی کی رائے کو بلڈوز نہیں کیا گیا۔ ہمیں اصلاحات کے مجموعی عمل میں قومی مفاد کو پیش نظر رکھنا ہے۔ اگر اپنی مرضی اور خواہش کو ترجیح دیں گے تو تضادات جنم لیں گے۔ ہم نے اجتماعی معاملات میں اجتماعی فیصلے کی روایت قائم کی ہے۔ اسکے نتائج سامنے آ ر ہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے سسٹم کو ٹھیک کیا ہے ۔ عوام نے ووٹ بھی اسی مقصد کے لئے دیا ہے اور یہی ہمارا منشور ہے۔ قانون کی بالادستی کے بغیر ایک خوشحال معاشرے کی تعمیر ممکن نہیں ہے۔ہماری بدقسمتی ہے کہ ماضی میں ذاتی پسند و نا پسند پر فیصلہ سازی اور اداروں میں سیاسی مداخلت جیسی تباہ کن روایات ڈالی گئی ہیں۔ان روایات نے نظام کو مجموعی طور پر نا کارہ بنا دیا تھا۔ ہم نے نہ صرف ان کمزوریوں کو دور کرنا ہے بلکہ مستقبل میں ان کا مکمل سد باب بھی کرنا ہے تاکہ آئندہ نظام میں مداخلت کی کوئی جرات نہ کر سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.