وزیر اعلی سندھ نے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے تجاوزات ہٹانے کا کام شروع کرنے کی ہدایت کردی
کے سی آر منصوبے کیلئے 360 ایکڑ زمین کی ضرورت ہے۔پروجیکٹ کی طوالت43 کلو میٹر سے زائد ہے جبکہ اسکے 67 ایکڑ رقبے پر تجاوزات ہیں، ڈی ایس ریلوے کی بریفنگ سی پیک میں کراچی سرکلر ریلوے شامل ہوچکا ہے جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی نے 3 ماہ میں کراچی سرکلر ریلوے کی فزیببلٹی مانگی ہے،وزیراعلی سندھ
بدھ 11 جنوری 2017 14:35
(جاری ہے)
انہوں نے کمشنر کو تمام ڈپٹی کمشنرز سے میٹنگ کرنے اورڈی سیز کے ساتھ تجاوزات کا معائنہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔
اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹیشن بھی موجود تھے۔انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کے سی آر منصوبے کیلئے 360 ایکڑ زمین کی ضرورت ہے۔پروجیکٹ کی طوالت43 کلو میٹر سے زائد ہے جبکہ اسکے 67 ایکڑ رقبے پر تجاوزات ہیں۔تجاوزات ہٹانے کیلئے 5 ہزار 653 گھر گرانے پڑیں گے۔ڈی ایس ریلوے نثار میمن نے بتایا کہ وزیر مینشن کے قریب 29 ایکڑ سے زائد زمین پر قبضہ ہے۔ وزیر مینشن سے بلدیہ تک اورنگ نالے کے پاس دو ایکڑ ، اورنگ نالے سے ناظم آباد ڈیڑھ ایکڑ ، ناظم آباد سے لیاقت آباد تک ڈھائی ایکڑ سے زائد زمین پر قبضہ ہے جبکہ لیاقت آباد سے گیلانی اسٹیشن تک سوا تین ایکڑ زمین پر تجاوزات ہیں۔گیلانی اسٹیشن سے اردو یونیورسٹی تک دو ایکڑ،اردو یونیورسٹی سے کراچی یونیورسٹی تک سوا چار ایکڑ ،یونیورسٹی سے ڈیپو ہل تک ایک ایکڑ زمین پر قبضہ ہے۔منصوبے کا تخمینہ 2 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تجاوزات سے متعلق کمشنر سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایک ہفتے بعد تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک میں کراچی سرکلر ریلوے شامل ہوچکا ہے جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی نے 3 ماہ میں کراچی سرکلر ریلوے کی فزیببلٹی مانگی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کے سی آر کی فزیبلٹی کیلئے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری دیتے ہوئے آئندہ ہفتے منصوبے کی پیشرفت کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا۔مزید اہم خبریں
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.