وفاقی وزیرچوہدری محمد برجیس طاہر سے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی ملاقات
بدھ 11 جنوری 2017 17:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی سہولت کے لیے جگلوٹ سکردو روڈ پر کام کا آغا ز ہو چکا ہے اور اربوں روپے کے اس منصوبے سے گلگت بلتستان میں خوشحالی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے 14 میگا واٹ نلتر پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے جس سے گلگت بلتستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں بے پناہ مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کے پاور ہائوس کا درجہ رکھتا ہے اوریہاں 40 سے پچاس ہزار میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے جسے نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کر کے بھرپور فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دیامر بھاشا ڈیم کی زمین کے حصول کا کام مکمل ہو چکاہے اور اس پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز جلد کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے بڑی صلاحیت رکھتا ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری سے مستقبل میں گلگت بلتستان کے عوام بے حد مستفید ہوں گے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت وزیر اعظم نواز شریف کے وژن پر سختی سے کاربند ہے اور تمام حکومتی اُمور میں عوام کی خدمت اور شفافیت کو ترجیح دی رہی ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی اور تعاون پر محمد نواز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح محمدنواز شریف اور وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات کر رہے ہیںاس کی ماضی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے اسی ایجنڈے پر عملدر آمد کیلئے وہ وفاقی و صوبائی حکومت کے تعاون سے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.