اسلام آباد کے طلباوطالبات کیلئے جدید بسیں تعلیمی اداروں کے حوالے کرنے کی تقریب کی جھلکیاں
وزیراعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کی نگران مریم نواز شریف، وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیزکی شرکت اسلام آباد کے سپیشل ایجوکیشن کے سات تعلیمی اداروں کے خصوصی بچوں نے بھی تقریب کی،بینائی سے محروم طالبہ نے نعت پیش کی، وزیراعظم نے بچی کو سٹیج پر بلا کر اس کی صلاحیتوں کی تعریف کی گونگی بہری بچی نے اشاروں کی زبان میں وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا
بدھ 11 جنوری 2017 22:55
(جاری ہے)
انہوں نے وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ہدایت کی کہ طالب علموں کیلئے مزید 130 بسوں کی خریداری کا عمل جلد شروع کیا جائے تاکہ طلباء خصوصاً طالبات کو تعلیمی اداروں تک رسائی میں آسانی ہو۔
تقریب میں بچوں نے ملی نغمے پیش کئے۔ تقریب کے دوران خصوصی بچے بھی دوسرے بچوں کے ساتھ پیش پیش تھے۔ بینائی سے محروم ایک طالبہ نے نعت پیش کی۔ وزیراعظم نے بچی کو سٹیج پر بلا کر اس کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ بچوں نے بسوں کا تحفہ دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ شکریہ ادا کرنے والوں میں ایک گونگی بہری بچی بھی شامل تھی جس نے اشاروں کی زبان میں وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم اور مریم نواز نے اس بچی کو سٹیج پر بٹھایا اور بقیہ تقریب کے دوران اپنے ساتھ رکھا۔ وزیراعظم نے گتے سے بنی چابی کا ماڈل سکول کے بچوں کو دیا۔ تقریب کیلئے ایک منفرد نوعیت کا کیک بھی تیار کیا گیا جو 2 فٹ کی سکول بس کا ایک ماڈل تھا۔ وزیراعظم نے بچوں کے ہمراہ یہ کیک کاٹا۔ تقریب کے اختتام پر وزیراعظم، مہمانوں اور بچوں نے بس پر سفر بھی کیا۔ بس نے سکول گرائونڈ کا چکر لگایا۔ وزیر مملکت برائے کیڈ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہماری اصلاحات کا محور طالب علم ہیں جن کیلئے معیار تعلیم میں بہتری لانا ہمارا مقصد ہے۔ مریم نواز نے بھی بچوں سے خطاب کیا۔ ان کی تقریر کے دوران بچوں نے خاصے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا موضوع ان کی دل کے قریب تر ہے، ملک میں پہلی مرتبہ پبلک سیکٹر میں مونٹیسوریز کا قیام عمل میں لایا گیا جس سے بچوں کی ابتدائی سالوں میں تربیت کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکول بسیں دیہی علاقوں سے آنے والے طلباء کیلئے خصوصی سہولت مہیا کریں گی اور بچیوں کی تعلیم جاری رکھنے میں مدد گار ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.