عمران خان جھوٹ کاسہارا لیکربے جان کیس میںجان ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،امیرمقام
جمعہ 13 جنوری 2017 22:23
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ایک صوبے میںمکمل طورپرناکام ہونیوالوںکا پوراملک چلانے کادعویٰ کسی دیوانے کے خواب سے کم نہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوںنے بخشالی،ضلع مردان میںایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیںوزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے پارہوتی میںآپریشنل فیزمردان کے 8.6کلومیٹرپائپ لائن منصوبے کابھی افتتاح کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخواکے اسمبلی میںصرف بل پاس کئے جاتے ہیںاس پرعمل کرنایاکراناتحریک انصاف والے بھول جاتے ہیں،صوبائی حکومت عوام کی توقعات پربالکل پورانہیںاتری جسکابدلہ لینے کیلئے عوام بے صبری سی2018کے عام انتخابات کاانتظارکررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ساڑھے تین سال صوبائی حکمران خواب غفلت میںتھے اسلئے صفائی کے منصوبے اب صوبائی حکمرانوںکویادآگئے ہیں،خان صاحب دوسروںکی احتساب کی بات کرتے ہیںمگرخیبرپختونخوامیںنہ اپنے وزراء اوروزیراعلیٰ کاکبھی احتساب کرنے کی ہمت کی اورنہ ہی عوام کوانصاف فراہم کیا۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف جس مشن پرہے وہ ملک اورمعیشت کی استحکام،ملک کی ترقی،عوام کی فلاح وبہبود،امن وامان کے قیام اورایک روشن پاکستان کامشن ہے ،عوام میںناامیدی پھیلانے والے ہارگئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا پاکستان مسلم لیگ ن کاقلع بن رہی ہے،عوام میںمسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی پذیرائی 2018میںخیبرپختونخوامیںمسلم لیگ(ن)کی حکومت کے قیام کاپیشگی اعلان ہے جس عمران خان اورانکے حواری خوفزدہ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.