کمشنر او پی سی کی چیئرپرسنز کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے جلد حل کیلئے آئوٹ آف باکس طریقہ کار پر عمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 13 جنوری 2017 22:39

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب افضال بھٹی نے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کو ہدایت کی ہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے جلد حل کے لیے آئوٹ آف باکس طریقہ کار پر عمل درآمد کیا جائے اور ڈسٹرکٹ کمیٹیاں اس ضمن میں فعال کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افضال بھٹی نے ہدایت کی کہ ان کمیٹیوں کے مہینے میں دو اجلاسو ں کا انعقاد یقینی بنایا جائے اور تمام اضلاع میں کمپلنیٹ سیل بھی قائم کئے جائیں ۔ کمشنر اوپی سی نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر ہونے والی کارروائی کو باقاعدگی سے او پی سی کے ویب کمپلینٹ پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے تاکہ شکایت کنندہ کو اس حوالے سے اپ ڈیٹ کیا جاسکے ۔

انہوں نے کہاکہ اس کار روائی کے متعلق او پی سی ہیڈآفس کو بھی بروقت مطلع کیا جائے تاکہ مزید اقدامات کر کے مسائل کو جلد حل کرنے میں مدد حاصل ہوسکے ۔اجلاس کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا اور کمشنرا فضال بھٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :