پنجاب حکومت سرکاری اہکاروں کی استعدار کار بڑھانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے،شیخ آفتاب احمد

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:33

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری اہکاروں کی استعدار کار بڑھانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے میں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی شعبے کی ترقی کے لئے ایسے احداف مقرر کئے ہیں جن کو حاصل کرنے کے لئے ہر سطرح پر بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں تا کہ صوبے میں تعلیمی حوالے سے ہر سطح پر ایسی واضع تبدیلی لائی جاسکے جو ہر شہری کو نظر آئے -انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج مانیٹرنگ آفس اٹک کے 21- مانیٹرنگ اسسٹنٹ میں موٹر سائیکلز تقسیم کرنے کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں کیایہ تقریب گورنمنٹ پائیلیٹ سکول اٹک میں منعقد ہوئی اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات , ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فاروق اکمل،چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ،وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر اعوان،محکمہ تعلیم کے افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی -یہ موٹر سائیکلز حکومت پنجاب نے ضلع میںسرکاری سکول کے اساتذہ اور طالب علموں کی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سرکاری سکولوں کی دیگر سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کے لئے فراہم کئے جارہے ہیں -مانیٹرنگ اسسٹنٹس کو ان موٹر سائیکلز کی فراہمی کا ایک اور بہت اہم مقصد دور دراز دیہی علاقوں میں سرکاری سکولوںکی مانیٹرنگ کے ذریعے کارکردی میں بہتر لانا ہے -وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کہا ہے کہ ان موٹر سائیکلوں کی فراہمی کا مقصد صوبے میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے علاوہ اگر وہ اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے کے مرتکب پائے جاتے ہیں ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے - انہوں نے کہا کہ یہ مانیٹرنگ اسسٹنٹ سکولوںمیں بچوں کی حاضری اور ڈراپ آوٹ ریٹ کے بارے میں بھی رپورٹ دیں گے تاکہ تاکہ صوبے ایسی تعلیمی اصلاحات لائی جائیں جس سے شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار کو موجودہ حالات کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے -انہو ںنے کہا کہ حکومت نے اپنی تمام تر توجہ عوام کے مسائل کے حل کرنے اور ملک کی ترقی اور استحکام پر مرکوز کی ہوئی ہے -انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ پی ایم ایل (این)کو پہلی دفعہ اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملا ہے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کے مطابق آج ملک خوشحالی کی منزل کے کتنے قریب کھڑا ہے اور اسی کارکردگی اور محنت کی بناء پر انشاء اللہ 2018ء کے الیکشن میں سرخ رو ہونگے - اس موقع پر دیگر مقررین نے حکومتی کارکردگی اور ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی تعریف کی قبل ازیں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج اٹک میں سیکورٹی گارڈ میں سٹرئیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت نے ہر شعبہ زندگی میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جس کی وجہ سے آج پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے راستے میں رکاوٹیں بننے والوں کے پاس سوائے الزامات کے کچھ نہیں ہے -انہوں نے کہا کہ سی پیکج منصوبے کی وجہ سے ملک دشمن قوتیں کسی نہ کسی طرح ایسے حالات پیدا کرنے کے درپے ہیں جس سے پاکستان میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر کے اپنے مذموم عزائم حاصل کئے جائیں اس کورس کا انعقاد وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے احکامات پر عمل میں لایا گیا ہے -اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج اٹک نے اس کورس کی اہمیت اور افادیت پر بریفنگ دی -یہ کورس پانچ ہفتوں کی تربیت پر مشمتل تھا جس میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں سپیشل برانچ, ریسکیو 1122 , سول ڈیفینس , بم ڈسپوزل کے تعاون سے شرکاء کورس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مستند تربیت دی گئی ہے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ضلع اٹک میں وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر ترقیاتی منصوبوں پر جس رفتار سے کام جاری ہیں اس سے اٹک میں ترقیاتی انقلاب پیدا کیا جارہا ہے تاکہ اٹک ضلع کو صوبے کے بڑے شہروں کے برابر لایا جاسکے -انہوںنے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جس تندہی اور جانفشانی سے اپنے امور سرانجام دیئے ہیں اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ پی ایم ایل (این) کو اگر کام کرنے کے لئے سازگار ماحول دیا جائے تو یہ ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنی حکمت عملی کی وجہ سے بہت جلد ملک کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لا کھڑا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :