بی بی سی کی رپورٹ ،ہمارے وکلا کے دلائل کے بعد بات دو اور دو چار کی طرح واضح ہو گئی ‘ سینیٹر سراج الحق
کرپشن کا ہاتھی سامنے کھڑا ہے ،سپریم کورٹ کو مزید ثبوت چاہئیں تو اسی ہاتھی کا الٹرا سائونڈ اور سی ٹی سکین کر لے‘ امیر جماعت اسلامی
ہفتہ 14 جنوری 2017 20:01
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطا ب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ وزیراعظم کے خاندان نے آف شور کمپنیاں رکھنے کا اعتراف کیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ اتنی دولت کہاں سے آئی ۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ملکیت کا بار ثبوت وزیراعظم پر ہے اب وزیراعظم کو یہ ثبوت عدالت کو دینا پڑیں گے اور اگر وزیراعظم اور ان کاخاندان اپنی دولت کے مکمل دستاویزات کے ساتھ ثبوت دینے میں ناکام رہتاہے تو اس کا واضح مطلب ہو گاکہ یہ دولت لوٹ کھسوٹ کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب عدالت کا امتحان ہے کہ وہ لٹیروں سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کس طرح نکلواتی ہے اور قوم نے اس سے جو امیدیں باندھ رکھی ہیں انہیں کس طرح پورا کرتی ہے ۔ انہوں نے ایک بار پھر عدلیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے عدلیہ تاریخی کردار ادا کر ے گی اور کسی لٹیرے کو بچ نکلنے کا موقع نہیں دے گی ۔سینیٹر سراج الحق نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میرے بارے میں عدالت عظمیٰ کے ریمارکس سے ہماری ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور یہ بھی ثابت ہوگیاہے کہ کرپشن سے پاک اگر کوئی جماعت ہے تو وہ جماعت اسلامی ہے جس کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ ہے نہ ہم نے قرضے کھائے اور معاف کرائے اور نہ کمیشن کی سیاست کی ۔ انہوں نے کہاکہ دیگر جماعتوں میں ایک ہی خاندان کے مختلف لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے اور ہر کوئی اپنی کرپشن کے ثبوت مٹانے میں لگاہواہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ پارٹیاں خاندانی پراپرٹیاں ہیں ۔ چچا بھتیجا اور ماموں بھانجا ان جماعتوں میں بیٹھ کر ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دیتے ہیں ۔ سراج الحق نے کہاکہ موجودہ انتخابی نظام عوام کو ان کے حقیقی نمائندے دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے ۔ یہ نظام جاگیرداروں ، سرمایہ داروں ، وڈیروں اور زر داروں کے لیے ہے جس میں غریب کے لیے کچھ نہیں ۔ ملکی اقتدار پر قابض سیاسی برہمنوں کا ٹولہ کسی غریب کو اقتدار کے ایوانوں کے قریب بھی پھٹکنے کا موقع نہیں دینا چاہتااس لیے ہم چاہتے ہیںکہ الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ انتخابات میں بھی چوروں کا ٹولہ پھراسمبلیوں میں نہ پہنچ جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم انتخابی نظام کو قابل اعتماد بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ نام نہاد جمہوری جماعتیں جمہوریت کے نام پر آمریت اور اپنی بادشاہت قائم رکھنا چاہتی ہیں ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ بھی موجود تھے ۔ تربیت گاہ سے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے بھی خطاب کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.