ایف نائن پارک میں باقی ماندہ تفریحی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کو مکمل کر کے اسے سٹیٹ آف دی آرٹ پارک بنایا جائے گا ، 750 ایکٹر رقبے پر محیط ایف نائن پارک کو اسلام آباد کا ایک ماڈل پارک بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا

اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا ایف نائن پارک کے دورے کے موقع پر اظہار خیال

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہاہے کہ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں باقی ماندہ تفریحی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کو مکمل کر کے اسے سٹیٹ آف دی آرٹ پارک بنایا جائے گا۔ 750 ایکٹر رقبے پر محیط ایف نائن پارک کو اسلام آباد کا ایک ماڈل پارک بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

وہ ہفتہ کے روز اسلام آباد کے ایف نائن پارک کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ایند کلچر اور ٹریننگ اکیڈیمی ثنائ اللہ امان، ڈائریکٹر جنرل انوائرنمنٹ، ڈائریکٹر جنرل الیکٹریکل اینڈ مکینکل، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف 9- پارک اور ایم سی آئی کی انوائرنمنٹ ونگ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزنے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے ایف نائن پارک پر توجہ نہ دی گئی جس کے باعث اسلام آباد کے شہری تفریحی سہولیات سے محروم ہیں تاہم اب ایف نائن پارک کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کی فوری تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے جاری ترقیاتی کام کے باوجود 750 ایکٹر رقبے پر محیط اس بڑے پارک کا صرف 240 ایکٹر رقبہ ڈیویلپ کیا جا سکاجو کہ متعلقہ شعبوں کی پرفارمنس کی عکاسی کرتا ہے تاہم اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزنے کہا کہ اب اس پارک کے ترقیاتی کاموں میں مزید تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ایف 9- پارک میں سولر سے توانائی کی فراہمی کے باوجود پارک کے اندر روشنی کا مناسب بندوبست نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ تمام پارک کے اندر لائٹنگ کا باقاعدہ انتظام کیا جائے بالخصوص سائیکل لین ،جاگنگ اور واکنگ ٹریکس،کڈز پلے ایریائ اور دیگر تفریحی سہولیات کے مقامات پر روشنی کے لیے لائٹس نصب کی جائیں کیونکہ سولر کی تنصیب کے بعد توانائی کی بہترین سہولت میسر ہو گئی ہے۔

انہوں نے پارک کے مرکزی گیٹ کے علاوہ پارک کے اندر موبائل سیکورٹی گارڈز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بالخصوص شام گئے سیکورٹی اھلکار پورے پارک کے اندر ڈیوٹی سر انجام دیں تاکہ پارک کے اندر آنیوالے مرد و خواتین اور بچوں کو تحفظ کا احساس ہو سکے۔ انہوں نے پارک کے اندر لائیٹس کے لیے مزید پولز لگانے ، پارک کے اندر گذرنے والے قدرتی نالے کی صفائی اور نالے کے اردگرد سایہ دار درخت لگانے اور درختوں اور پودوں کی کانٹ چھانٹ کے بعد گھاس سے سبزہ زار بنانے اور پھولدار پودے لگانے کی بھی ہدایت کی۔

اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزنے ایف نائن پارک کے اندر تعمیر کی گئی بارہ دری کا بھی معائنہ کیا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ کلچر کو ہدایت کی کہ بارہ دری کے ساتھ پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول گلگت ،بلتستان کے روایتی اور علاقائی ثقافتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے تاکہ ملک کی قابل فخر ثقافت اور تہذیب کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو صحت مندانہ تفریح مہیا کی جا سکے۔

اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزایف نائن پارک میں زیرِ تعمیر سٹیزن کلب کا بھی دورہ کیا اور اس منصوبے کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہوں نے پارک کے اندرکرکٹ گرا?نڈ کا بھی معائنہ کیا اور گرا?نڈ میں جدید پویلین کی تعمیر اور گرا?نڈ کی حالت کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سر گرمی کے مواقع میسر ہو سکیں۔

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے ایف نائن پارک میں تعمیر کئے جانے والے گرین ریسٹورنٹ کے علاوہ ٹینس کورٹ اور دیگر تفریحی سہولیات کا بھی جائزہ لیااور انوائرنمنٹ ونگ کو ہدایت کی کہ پورے پارک میں خود رو پودوں، جھاڑیوں اور بڑھی ہوئی گھاس کو ختم کر کے پارک کو صاف ستھرا کیا جائے تاکہ آنے والے اس خوبصورت پارک سے محظوظ ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :