سجاول میں بارش کے بعد سردی کی لہر میں مزید اضافہ ئبجلی کی فراہمی بند

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:59

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) سجاول اور قریبی علاقوں میں بارش کے بعد سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیاہے ہفتے کے روز سجاول اور قریبی علاقوں میں پورے دن ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہاجس سے شہرکے اہم چوراہوں ، مین روڈ اور نشیبی علاقوں میں پانی اور کیچڑ جمع ہوگیاہے، جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے ، بارش اور سردی کی وجہ سے علاقے میں کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا، جبکہ بجلی کی فراہمی بھی بند رہی ، سردی کی وجہ سے غریب افراد کو شدید مسائل کا سامنہ رہا، اس ضمن شام گئے سجاول کے صحافیوں ،شفیع اللہ، سیف اللہ اور نزاکت شاہ نے گرم کپڑوں کی خریداری کرکے سجاول بدین روڈ پر جھونپڑیوں میں رہائش پذیر غریب افراد کو بلاتفریق گرم کپڑے فراہم کئے جس پر غریبوں نے دعائیں دیں، اس موقع پر مقامی صحافیوں نے دیگر اہل ثروت افراد سے اپیل کی ہے کہ شدید سردی اور بارش کے دوران اپنے اردگرد غریب افراد کی امداد کریں تاکہ کسی انسانی جان کا ضیاع نہ ہو،

متعلقہ عنوان :