مستحکم ودیرپا ترقی کے لیے حکومت صنعت وزراعت کی یکساں ترقی پر بھرپار توجہ دے رہی ہے،پنجاب کے دیہی علاقوں کی ہزاروں کلو میٹر چھوٹی سڑکوں کو نہ صرف اپ گریڈ کیا جارہا ہے بلکہ ان کی تعمیر نو عالمی معیار کے مطابق کی جا رہی ہے ، منصوبے کی تکمیل کے بعد پنجاب کی سڑکیں ایک جدید پنجاب کی عکاسی کریں گی اورذرائع مواصلات کی ترقی سے کسانوں اور دیہی علاقوں میں رہنے والے عوام میں کی زندگیوں میں ایک خوشگوار تبدیلی رونما ہوگی، حکومت کی جانب سے کسان پیکج کسانوں کی خوشحالی اور زراعت کے شعبے کی ترقی کا ایک کھلا ثبوت ہے

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرکا گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 15 جنوری 2017 18:10

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مستحکم ودیرپا ترقی کے لیے حکومت صنعت وزراعت کی یکساں ترقی پر بھرپار توجہ دے رہی ہے،پنجاب کے دیہی علاقوں کی ہزاروں کلو میٹر چھوٹی سڑکوں کو نہ صرف اپ گریڈ کیا جارہا ہے بلکہ ان کی تعمیر نو عالمی معیار کے مطابق کی جا رہی ہے ، منصوبے کی تکمیل کے بعد پنجاب کی سڑکیں ایک جدید پنجاب کی عکاسی کریں گی اورذرائع مواصلات کی ترقی سے کسانوں اور دیہی علاقوں میں رہنے والے عوام میں کی زندگیوں میں ایک خوشگوار تبدیلی رونما ہوگی، حکومت کی جانب سے کسان پیکج کسانوں کی خوشحالی اور زراعت کے شعبے کی ترقی کا ایک کھلا ثبوت ہے۔

وہ اتوار کو شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی قصبے میں گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی سے زراعت کے شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے محمد شہباز شریف کے گیم چینجر منصوبے کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور اس منصوبے کے تحت پنجاب کے دیہی علاقوں کی ہزاروں کلو میٹر چھوٹی سڑکوں کو نہ صرف اپ گریڈ کیا جارہا ہے بلکہ ان کی تعمیر نو عالمی معیار کے مطابق کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد پنجاب کی سڑکیں ایک جدید پنجاب کی عکاسی کریں گی اورذرائع مواصلات کی ترقی سے کسانوں اور دیہی علاقوں میں رہنے والے عوام میں کی زندگیوں میں ایک خوشگوار تبدیلی رونما ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسان پیکج کسانوں کی خوشحالی اور زراعت کے شعبے کی ترقی کا ایک کھلا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان پیکج کے تحت زرعی مشینری ،آلات اور کھاد پر قابل ذکر سبسڈی دی جارہی ہے جس سے فصلوں کی پیداوار کی لاگت میں کمی کے ذریعے کسانوں کے شرح منافع میں اضافہ ہوگاجس سے کسان خوشحال ہونگے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں دیہی علاقوں کی ترقی کے ماڈل کو پاکستان کے دیگر صوبوں کو بھی اپنانا چاہیے تاکہ پورے پاکستان کے کسان خوشحالی کے اس سفرسے برابرمستفید ہوسکیں۔(ار)

متعلقہ عنوان :