لکپاس ، بولان پاس اور سوراب تا مستونگ شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا،کوئٹہ کراچی شاہراہ گذشتہ شام کھول دی گئی تھی

اتوار 15 جنوری 2017 22:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) صوبے کے مختلف اضلاع میں گذشتہ دو روز کی شدید برف باری سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے مؤثر اقدامات کے نتیجے میں بند ہو جانے والی قومی شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے بحال کرنا ممکن ہوسکا ہے،بلخصوص لکپاس ، بولان پاس اور سوراب تا مستونگ شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیاکوئٹہ کراچی شاہراہ گذشتہ شام ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی تھی تاہم گذشتہ شب ہونے والی شدید برف باری کے باعث لکپاس اور سوراب سے کھڈ کوچہ تک شاہراہ دوبارہ بند ہوگئی تھی ، دو سو کلومیٹر کے اس ٹکڑے کو ضلعی انتظامیہ ، محکمہ مواصلات ، این ایچ اے کی کوششوں اور بھاری مشینری کی مدد سے شاہراہوں سے برف ہٹا کر ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا مستونگ میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو لکپاس اور کانک کے ذریعے کوئٹہ بھجوا دیا گیا کمشنر قلات ڈویژن ، ڈی سی مستونگ اور ڈی سی قلات نے بحالی کے عمل کی نگرانی کی جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر مسافروں کو انتظامیہ کی جانب سے کھانا اور کمبل بھی فراہم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

کمشنر قلات ڈویژن کے مطابق شدید برف باری کے باعث لکپاس سے سوراب تک کا علاقہ شدید سردی اور سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہے اور سڑک پر انتہائی پھسلن ہے لہذا مسافر صورتحال کی بہتری تک اس پر سفر سے گریز کریں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی کوششوں سے کوئٹہ کی جانب سے اور ضلعی انتظامیہ مستونگ کی کوششوں سے مستونگ کی جانب سے لکپاس کو بر ف سے صاف کر کے ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم نے لکپاس کی بحالی کے کام کی مسلسل نگرانی کی کوئٹہ سبی شاہراہ کو جو کولپور کے مقام پر بند ہوگی تھی کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے تاہم مزید برف باری کے خدشات کی بناء پر سبی سے کوئٹہ آنے والی ٹریفک کو ڈھاڈر روکا گیا ہے اور مسافروں کو انتظامیہ کی جانب سے کھانا فراہم کیا جارہا ہے کوژک ٹاپ کو چمن کی جانب سے ٹریفک کے لئے بحال کیا گیا ہے تاہم کوژک ٹاپ قلعہ عبداللہ کی جانب سے ابھی تک بند ہے جسے کھولنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کوششیں کر رہی ہے جس کے لئے 25سو کلو گرام نمک اور تین گریڈرزکا استعمال کیا جارہا ہے اس مقام پر پھسے ہوئے ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو انتظامیہ کی جانب سے خوراک فراہم کی گئی ہے ، مسلم باغ سے کان مہترزئی شاہراہ پر برف کے کرسٹل بن جانے کے باعث ٹریفک کے لئے بند ہے کمشنر ژوب اور ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ موقع پر موجود ہیں اور مسافروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :