اسرائیل نے فلسطین تحریک اسلامی کے سربراہ کو رہا کر دیا

منگل 17 جنوری 2017 14:00

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) اسرائیل نے فلسطین تحریک اسلامی کے سربراہ کو رہا کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے 9 ماہ قبل جیل میں قید کیے جانے والے فسلطین تحریک ِ اسلامی کے لیڈر شیخ رائد صلاح کو رہا کر دیا گیا ہے۔صلاح کے وکیل خالد زباریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں کے محکمے نے رائد کی رہائی کے حوالے سے انہیں سرکاری طور پر اطلاع دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وکیل کا کہنا تھا کہ صلاح کے کس جیل میں قید ہونے کا تا حال ان کو علم نہیں ہے تا ہم ، ہم ریمون جیل کے سامنے ان کی آمد کے منتظر ہیں۔ لیکن ہو سکتا ہے انہیں کسی دوسری جیل میں منتقل کردیا گیا ہو جہاں سے ان کی رہائی پہلے سے ہی عمل پذیر ہو چکی ہو، ہم اسرائیلی حکام سے اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔فلسطین اسلامی تحریک کے لیڈر شیخ صلاح کو 9 برس قبل جمعہ کے خطبہ میں "پر تشدد عوامل کی حوصلہ افزائی" کے جواز میں اسرائیلی عدالت نے 18 اپریل کو 9 ماہ کی سزائے قید صادر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :