سیاسی قیادت کا کام ترقیاتی وژن دینا ہوتا ہے ، اس پر عملدرآمد حکومتی مشینری کی ذمہ داری ہے ،ثناء اللہ زہری
ہم نے صوبے کی ترقی کی سمت متعین کردی ، اب متعلقہ محکموں اور افسران کافرض ہے وہ شب و روز محنت کرکے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں،وزیر اعلی بلوچستان
منگل 17 جنوری 2017 23:31
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ جے سی سی کے گذشتہ دنوں بیجنگ میں منعقدہ اجلاس میں بلوچستان کے 12اہم منصوبوں کی اقتصادی راہداری میں شمولیت ایک اہم پیشرفت اور سی پیک میں گوادر اور بلوچستان کی اہمیت کا مظہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے کہ یہ منصوبہ بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا سنہری موقع ہے جس سے ہمیں بھرپور فائدہ اٹھانا ہے قوموں کی زندگی میں ایسے مواقع کبھی کبھار ہی ملتے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی دانشمندانہ قیادت میں اقتصادی راہداری کی صورت میں پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر کا صنعتی و تجارتی مرکز بننے جارہا ہے جس میں بلوچستان کا سب سے بڑا اور اہم حصہ ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کئی ایک دوست ممالک کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ میں شمولیت کی خواہش ثابت کرتی ہے کہ یہ منصوبہ گیم چینجر ہے جس کے اثرات دنیا کی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں پر مرتب ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ جلد اجلاس منعقد کرکے سی پیک کے منصوبوں کی تیاری کا جائزہ لیں گے اور براہ راست ان کی نگرانی کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.