فلمسٹار شان نے وزیر اعظم کو پاکستانی فلموں کی بھارت میں نمائش کی تجویز پیش کر دی
سمیرا فقیرحسین بدھ 18 جنوری 2017 14:35
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2017ء) : فلمسٹار شان نے پاکستانی فلموں کی بھارت میں نمائش سے متعلق وزیر اعظم کو تجویز پیش کر دی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستانی فلموں کو بھارت میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق فلمسٹار شان شاہد کو محب وطن پاکستانی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے سینما مالکان کو مالی خسارے سے بچانے کے لیے پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جس کے بعد شان شاہد نے وزیر اعظم کو اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی فلموں کی بھی بھارتی سینما گھروں میں نمائش کو ممکن بنایا جائے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جب پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر عائد پابندی ہٹائی جا سکتی ہے تو بھارتی سینما گھروں میں بھی پاکستانی فلموں کی نمائش پر ایک کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئیے۔(جاری ہے)
اپنی فیس بُک پوسٹ پر شان شاہد نے لکھا کہ میری وزیر اعظم سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ اگر آپ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے لیے ایک کمیٹی بنا رہے ہیں تو برائے مہربانی بھارتی سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش کے لیے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔
کیونکہ ثقافت کو محض درآمد نہیں بلکہ برآمد بھی کیا جانا چاہئیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.