جمعیت علما اسلام (ف) کی پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لئے ضلعی تنظیموں کو ہدایات جاری

بدھ 18 جنوری 2017 15:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) حکومتی اتحادی جمعیت علماء اسلام (ف)نے پانچ فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طور پر منانے کے لئے اپنی ضلعی تنظیموں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں اس ضمن میں پارٹی سربراہ و چیرمین خصوصی پارلیمانی کشمیرکمیٹی مولانا فضل الرحمان نے ضلعی تنظیموں کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں خصوصی اجلاس طلب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات کے تناظر میں اس سال،، پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر،،کو مزید بھرپور اور پورے جوش خروش سے منانے کا اعلان جے یو آئی کی مر کزی مجلس شوری کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا ہے جو اسلام آباد میں ہواپارٹی ذرائع کے مطابق ملک بھر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیئے ریلیاں ضلعی سطح پر کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنسیں اور دیگر تقریبات منعقد کرنے کے بارے میں کہا گیا ہے اور اس سلسلے میں تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے کار کنوں پر زور دیاکہ گیا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں عوامی رابطے شروع کردیں ذرائع کے مطابق اس ضمن میں دیگر جماعتوں سے بھی رابطوں کے بارے میں کہا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :