عمران خان نے زکوٰة اور شوکت خانم ہسپتال کے پیسے کی آف شور کمپنی میں سرمایہ کاری کی اور مجھے دفاع کرنے کا کہا،عمران خان کے کہنے پر خواجہ آصف کے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے ،اس پر شرمندگی ہے، ناصر الملک اور جنرل طارق سے ملاقاتوں کا میں نے نہیں کہا،دو چیف جسٹس صاحبان نے میرے ہاتھ چومے ہیں، میں ان کو مقدس مانتا ہوں ، عمران خان آئیں بات کریں میں انہیں جھوٹا ثابت کر دوں گا وہ مجھے کر کے دکھائیں،پاناما کیس سپریم کورٹ میں ہے،جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی ملتان میں پریس کانفرنس
بدھ 18 جنوری 2017 19:31
(جاری ہے)
پاناما لیکس کے حوالے سے عمران خان کو قرآن پاک نہیں اٹھانا چاہیے تھا۔
کیس سپریم کورٹ میں ہے،جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ بدھ کو ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر عمران خان کو اتنی جلدی قرآن پاک نہیں اٹھا نا چاہیے اگر انہیں اپنے اوپر اعتماد ہے کہ وہ سچ بول رہے ہیں تو پھر انہیں قرآن اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی فوج اور عدلیہ کے خلاف بات نہیں کی جو بات عمران خان سے سنی۔ وہی میڈیا کے سامنے کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ (وہ والے چاہتے ہیں کہ ہم دھرنے کے دوران آگے کی طرف بڑھیں )۔ مجھے عمران خان نے کہا کہ سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی چلے جائیں گے تو اس کے بعد جو چیف جسٹس آئے گا وہ اسمبلی توڑ دے گا 90دن کے لئے سپریم کورٹ کی حکومت ہو گی پھر الیکشن ہوں گے تو ہم جیتیں گے۔لسٹیں تیار کریں میں نے کہا اتنی جلدی بندے کہاں سے لائیں۔ جواب ملا کہ کھمبے کو بھی کھڑا کر دیں وہ جیت جائے گا ۔ اگر عمران خان اس بیان کا جواب بنی گالہ میں میری موجودگی میں دیں تو وہاں آنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دو سابق چیف جسٹسز نے میرے ہاتھ چوم کر آنکھوں کو لگائے ہیں تو میں عدلیہ کے خلاف بات کس طرح کرسکتا ہوں ۔میں تو وہ بندہ ہوں جس کو قومی اسمبلی میں چاروں آرمی چیفس نے سیلوٹ کیا اگر میں فوج کا مخالف ہوں تو مجھے سیلوٹ کیوں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک کرپٹ پٹواری سے تین سے چارکروڑ روپے لیکر صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا تو تب میں نے روکا کہ ایسانہ کریں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان نے زکوة کا شوکت خانم کا پیسہ آف شور کمپنی میں لگایا تو کوئی خان صاحب کا دفاع کرنے کو تیار نہیں تھا ۔میں نے ایک ٹی وی پروگرام میں عمران خان کے کہنے پر خواجہ آصف کی بے عزتی کی میں عمران خان کی آف شور کی کمپنی کا دفاع کرنے پر قوم سے شرمندہ ہوں اسی لئے میں عمران خان نے سامنے بات کرنا چاہتا ہوں ۔میں نے 50سالہ سیاست میں آئین کا تحفظ کیا جب قمرالزمان قائرہ نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کو پیپلز پارٹی نے بچایا تو تب میں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو میرے استعفی نے بچایا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف یا ان کے کسی بندے کو ہمت نہیں ہوتی کہ وہ مجھ سے رابطہ کریں اس لئے میرا نواز شریف یا ان کے کسی بندے سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے براہ راست سابق چیف جسٹس ناصرالملک اور جنرل طارق کا نام نہیں لیا میں عمران خان کے کہنے پر بات کرتا تھا ۔اسی لئے انہیں آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنے کا کہہ رہا ہوں ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.