سپریم کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں چیئرمین اور ممبران کی غیر قانونی تقرریوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس سماعت آئندہ منگل تک ملتوی
بدھ 18 جنوری 2017 22:43
(جاری ہے)
جسٹس امیرہانی مسلم نے مستعفی ہونے والے چیرمین سندھ پبلک سروس کمیشن محمد سلیم بھنور کی تقرری پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کی تقرری قواعدو ضوابط کیخلاف کی گئی ان کی سروس دو ماہ کم تھی اس کے باوجود انہیں چیرمین مقرر کردیا گیا ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ جو ریکارڈ کیبنٹ ڈویژن سے آیا وہ میرے پاس نہیں، اس موقع پر جسٹس ا میرہانی مسلم نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے متعلقہ ریکارڈ حاصل کرنے کی بھی کوشش نہیں کی ہے ،خلا ف ورزیوں کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے ،آپ کو چیئرمین کی تقرری سے قبل رولز کو دیکھنا چاہئے تھا ، چیئرمین ممبران کا تقرر کرتا ہے لیکن جس چیئرمین کی تقرری ہی غیر قانونی ہو اس کی جانب سے کی جانے والی تقرریوں کی کیا قانونی حیثیت ہوگی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 6 ممبران تو کورٹ آنے پر نااہل ہوگئے ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کوبتایا کہ 2013ء میں بھرتی کا اشتہار د ینے کے بعد یہ معاملہ شروع ہوا اور2016ء میں رزلٹ آنے تک چلتا رہا ، جس پرجسٹس امیر ہانی مسلم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھرتیوں کے عمل میں تین سال لگائے ہیں اتنے عرصہ میں تو اہل لوگ بھی زائدالعمر ہونے کی وجہ سے نا اہل ہو جاتے ہیں، متاثر ہ افراد کے وکیل ذوالفقار خالد ملوکا نے عدالت کوبتایاکہ 2013ء کے امتحانی بیچ میں 21سو افراد نے امتحان دیا 1150 افراد کو تقرریوں کے لیٹرز جاری کئے گئے ، چیئرمین و ممبران کی تقرریوں کے ازخود نوٹس کے بعد ان میں زیادہ تر کو نکال دیا گیاہے کچھ لوگ خود ملازمت چھوڑ گئے ،ہمیں بتایاجائے کہ ان کا موجودہ سٹیٹس کیا ہے، کیاان کا دوبارہ انٹرویو لیا جائے گا جس پرعدالت نے قرار دیا کہ اس حوالے سے سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیتے ہیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ جب کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کی تقرری ہی غیر قانونی تھی تو ان کی سفارشات کی کیا قانونی حیثیت رہ جاتی ہے،کمیشن مکمل طور پر آزاد خود مختار نہیں ہوتا بلکہ حکومت کے ماتحت ہو تا ہے، ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے کئی فیصلے موجود ہیں جس کے تحت کمیشن کی سفارشات کو قانونی تحفظ حاصل ہے، بعدازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو امیدواروں سے دوبارہ انٹرویو لینے کے بارے میں صوبائی حکومت سے احکامات لے کر عدالت کو آگا ہ کر نے کی ہدا یت کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ,متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.