جنوبی افریقی بلے باز ڈویلیئرز کا نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ اور بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے بھی دستبردار

ڈی ویلیئرز کو ازخود میچوں کے انتخاب کی اجازت نہیں دے سکتے، فٹ ہو نے کے بعد انہیں مسلسل کھیلنا ہوگا، ہارون لو گارٹ

جمعرات 19 جنوری 2017 16:06

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹسمین ابراہم ڈیویلیئرز اور بورڈ حکام میں سب کچھ ٹھیک نہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے بعد اب جولائی اگست میں دورئہ انگلینڈ اور سال کے آخر میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز سے بھی معذرت کرلی ہے۔شاید وہ 2017کے پورے سال ہی شاید دستیاب نہ ہوں ۔ آئندہ سیزن میں آئی پی ایل کے علاوہ کسی اور ٹی ٹوئنٹی لیگ میں بھی شرکت نہیں کریں گے، تاہم آئندہ برس اپنے ملک میں بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز کھیلنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بہت زیادہ کرکٹ ہورہی ہے، البتہ میری ترجیحات تبدیل ہوچکی ہیں۔ کوشش کروں گا کہ آئندہ سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر بہت سے رنز بناکر خود کو ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کا اہل ثابت کروں۔دریں اثنا کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ ڈی ویلیئرز کو ازخود میچوں کے انتخاب کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ان پر واضح کردیا ہے کہ فٹ ہوجانے کے بعد انہیں مسلسل کھیلنا ہوگا۔ادھرٹیسٹ کرکٹ سے دوری کے واضح اعلان کے بعد انکا بھارتی اسپورٹس کمپنی سے جاری اسپانسر شپ معاہدہ خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :