سی ڈی اے انتظامیہ نے واضح احکامات کے باوجود پولیو ڈیوٹی نہ کرنے والے ملازمین کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا
جمعرات 19 جنوری 2017 21:40
(جاری ہے)
سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیر زادہ نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم نہ صرف ہماری سرکاری ڈیوٹی ہے بلکہ یہ ہمارے لیے ایک قومی فریضہ بھی ہے اس لیے سی ڈی اے کے تمام اہلکاروں کو پولیو ڈیوٹی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ممبر ایڈمنسٹریشن کے احکامات پر سی ڈی اے کے شعبہ ایچ آر ڈی نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسدادِ پولیو مہم میں غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی روک لی جائے ۔ متعلقہ شعبوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کے خلاف سی ڈی اے ایمپلائز سروس ریگولیشن 1992 ء کی شق نمبر 8.06(02) کے تحت کاروائی عمل میں لا کر 15 یوم کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹل ہسپتال، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ I- ،ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹII- ، ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات ، ڈائریکٹر پلاننگ، ڈائریکٹر واٹر سپلائی، ڈائریکٹر ورکس I,II اورIII ،ڈائریکٹر سیکورٹی، ڈائریکٹر روڈز، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ایولیوایشن ، ڈائریکٹر سینی ٹیشن، ڈائریکٹر سپیشل پروجیکٹ، ڈائریکٹر جنرل سروسز ، ڈائریکٹر ایم پی او، ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن اور دیگر شعبوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.