سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد پر مشتمل دہشت گرد گروپ کا خاتمہ
الفراج خاندان ہنگامہ آرائی، ٹریفک آمد و رفت میں خلل ڈالنے، سرکاری اور نجی املاک کو تباہ کرنے میں ملوث رہا،وزارت داخلہ
جمعہ 20 جنوری 2017 13:26
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) سعودی عرب کے مشرق میں واقع ضلع قطیف میں حسین الفرج کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی حکام نے مطلوب افراد پر مشتمل گروپ کا خاتمہ کر دیا ۔ اس گروپ میں شامل 6 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ گروپ کا ہیڈ کوارٹر قطیف ضلع کے قصبے العوامیہ میں تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ان میں سے ایک محمد علی عبدالرحیم الفرج وزارت داخلہ کی کو سکیورٹی کے حوالے سے مطلوب 23 افراد کی فہرست میں شامل ہے۔
یہ حال ہی میں گرفتار کیے جانے والے حسین الفرج کا باپ ہے۔محمد علی قطیف میں ہنگامہ آرائی، ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل ڈالنے، سرکاری اور نجی املاک کو تباہ کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے ، شہریوں اور سکیورٹی اہل کاروں پر اندھادھند فائرنگ کرنے اور شہریوں کو ڈھال بنانے کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔(جاری ہے)
الفرج خاندان العوامیہ قصبے کے علاقے المسورہ میں رہتا ہے۔
مشرقی صوبے کے سکریٹریٹ نے کچھ عرصہ قبل اس علاقے کو ختم کرنے اور اس کی جگہ ایک ترقیاتی منصوبہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جو اسے العوامیہ قصبے کے لیے خدمات کی فراہمی کا علاقہ بنا دے گا۔مشرقی صوبے کے سکریٹریٹ کے ترجمان نے واضح کیا کہ مذکورہ علاقے میں عمارتیں 100 برس تک پرانی ہیں اور یہاں کئی گھر غیر قانونی طور پر بنائے گئے جن کی وجہ سے علاقے کے دیگر سکونت پذیر لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.