گیارہویں جماعت کے بھارتی طالبعلم نے مبینہ طور پر ٹیچر کی وجہ سے خود کُشی کر لی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 جنوری 2017 15:35
کولکتا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : گیارہویں جماعت میں پڑھنے والے ایک بھارتی نوجوان نے مبینہ طور پر اسکول میں ہونے والی روز کی بے عزتی سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سمپرت بنرجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے پیغام میں ''گُڈ بائے'' لکھا۔ لیکن کسی کو کیا معلوم تھا کہ یہ پیغام پوسٹ کرنے کے بعد سمپرت اپنی زندگی کا خاتمہ ہی کر لے گا۔
اگلی صبح جمعرات کو سمپرت کی لاش کمرے کے پنکھے سے جھُولتی ہوئی برآمد ہوئی۔ اگرچہ کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا لیکن سمپرت کے دوستوں کا ماننا ہے کہ امتحانات میں کم نمبر آنے پر اسکول ٹیچر کی ڈانٹ اور سب کے سامنے ملنے والی سزا نے سمپرت کو اس انتہائی اقدام پر مجبور کیا۔ سمپرت کی والدہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ہم سمپرت کے ساتھ پڑھائی کے معاملے میں سختی سے پیش آتے تھے لیکن ساتھ ہی انہوں نے بھی اپنے بیٹے کی موت کا سارا ملبہ اسکول ٹیچر پر ہی ڈالتے ہوئے کہا کہ سمپرت ایک ایسے اسکول میں تعلیم حاصل کر رہا تھا جہاں لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ بیٹھتے ہیں اور ایسے ماحول میں اسکول ٹیچر کا روزانہ سمپرت کو ڈانٹنا اور سب کے سامنے سزا دینا سمپرت کے لیے ناقابل برداشت ہو گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.