علاقائی دفاتر او ر ہیڈ کوارٹرز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے سے خامیوں پر قابو میں مدد ملی ہے،چیئرمین نیب
تمام علاقائی بیوروز کی سالانہ کارکردگی کی جانچ پڑتال کا عمل فروری تک مکمل کر لیا جائے گا،نیب راولپنڈی بیورو میں فرانزک سائنس لیبارٹری کے قیام سے ثبوتوں کے معیار، انہیں خفیہ رکھنے اور وقت بچانے میں مدد ملی ہے، وائٹ کالر جرائم کی تفتیش کیلئے 10 ماہ کا وقت مقرر کرنا بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے،قمر زمان چوہدری
جمعہ 20 جنوری 2017 18:40
(جاری ہے)
نیب کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو نیب راولپنڈی علاقائی بیورو کی 2016ء کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داری سونپی کی گئی تھی، ٹیم نے 18 سی20 جنوری کے دوران سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا تاکہ چیئرمین نیب کی طرف سے نئے شروع کئے گئے مقداری گریڈنگ سسٹم کی بنیاد پر راولپنڈی بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔
واضح رہے کہ قمر زمان چوہدری نے چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد جہاں نیب میں بہت ساری اصلاحات متعارف کرائیں وہاں انہوں نے نیب کے تمام علاقائی دفاتر اور نیب ہیڈ کوارٹر کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے معیاری گریڈنگ کا نظام وضع کیا۔ چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم کو نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم نے نیب راولپنڈی بیورو کی سال 2016ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انسپکشن سے متعلق چیئرمین نیب کو بریفنگ دی اور راولپنڈی بیورو کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ کیا تاکہ مستقبل میں ان خامیوں پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر معیاری گریڈنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت جنوری اور فروری 2016ء کے دوران یکساں معیار پر نیب راولپنڈی بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس نظام کے تحت 80 فیصد حاصل کرنے پر کارکردگی شاندار‘ 60 سے 79 فیصد نمبر حاصل کرنے پر بہت اچھی‘ 40 سے 49 فیصد نمبر حاصل کرنے پر اچھی اور 40 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے پر کارکردگی اوسط سے کم قرار دی جاتی ہے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے‘ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے‘ بدعنوانی سے نہ صرف ترقی کا عمل بلکہ قانون کی حکمرانی دائو پر لگ جاتی ہے‘ اس سے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں بلکہ قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی 2015ء کی کرپشن پرسپشن انڈیکس (سی پی آئی) سے متعلق جاری ہونے والی رپورٹ میں پاکستان کا سی پی آئی نمبر 126 سے 117 پر آ گیا ہے جو نیب سمیت پاکستان کے تمام متعلقہ اداروں کی انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے جس کے تحت کوئی بھی افسر نیب کی تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ راولپنڈی بیورو نیب کا اہم بیورو ہے جو کہ نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ نیب راولپنڈی نے 2016ء کے دوران139 میں سے 125 شکایات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا ہے۔ 194 انکوائریوں میں سی 115 کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ 93 انوسٹی گیشن میں سے 57 انوسٹی گیشن مکمل کی گئیں۔ نیب راولپنڈی نے 96 بدعنوان افراد کو گرفتار کیا اور بدعنوانی کے 34 ریفرنس عدالتوں میں دائر کئے جبکہ سزا کی شرح75 فیصد رہی۔ نیب راولپنڈی نے 2015ء کے دوران بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 2088.886 ملین روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ انہوں نے ڈی جی نیب راولپنڈی بیورو کی قیادت میں نیب راولپنڈی کی کارکردگی کو سراہا اور نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے نیب راولپنڈی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے میرٹ اور شواہد پر قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں انہوں نے کہ چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ ایوولیشن ٹیم کے کام کو بھی سراہا۔بعد میں نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ نیب سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام سمیت تمام متعلقہ فریقوں کی شمولیت سے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.