خاوند، اکلوتے بیٹے اور دیور کے قاتلوں نے بیوہ اور بیٹیوں کو قتل کرنے کیلئے گھر پر گرنیڈ حملہ اور شدید فائرنگ کر دی
وزیر ا عظم ، وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لیں میرے خاوند، اکلوتے بیٹے اور دیور کے قاتل اب میری اور میری بیٹیوں کی جان کے در پے ہیں خدا را قاتلوں کو بلا تاخیر گرفتار کروایا جائے ، بیوہ تسلیم اختر کی دہائی
جمعہ 20 جنوری 2017 21:23
(جاری ہے)
اپنے بیٹے اور بھائی کے قتل کے مقدمے کی پیروی بیوہ تسلیم اختر کا خاوند جہانزیب کر رہا تھا لیکن قاتلوں میں سے عبید الرحمن عرف خرم اور نوید اقبال کو پولیس چار برس گزرنے کو ہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی اور اپنی جان چھڑانے کے لئے انہیں اشتہاری قرار دلوادیا۔
پولیس کی ڈھیل اور کوتاہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اشتہاری قاتلوں نے اپنے چار دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مورخہ10-12-2016ء کو مدعی جہانزیب ولد ڈاکٹر اورنگزیب اور ہمراہی چچا زاد بھائی ضیاء الرحمن کو گھات لگا کر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا جب وہ لہتراڑ بالا سے اسلام آباد ڈیوٹی پر جا رہے تھے ۔ جہانزیب پولی کلینک اسلام آباد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسی رو ز جاں بحق ہو گیا جب کی ضیاء الرحمن کی حالت ابھی تک خطرے میں ہے ۔ قاتلوں نے یہیں بس نہیں کی بلکہ 10-01-2017ء کو دن دیہاڑے لہتراڑ بالا میں مقتولین کے گھروں پر گرنیڈ حملہ اور شدید فائرنگ سے بیوہ تسلیم اختر اور اُس کی بیٹیوں پر قاتلانہ حملہ کیا ۔ خوش قسمتی سے ماں بیٹیاںبچ گئیں لیکن ان کی جان و عزت شدید خطرے میں ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.