پاکستان سپر لیگ میں سخت ترین سکیورٹی انتظامات ،پنجاب حکومت نے پی سی بی ،سپورٹس بورڈ کو 25 فروری تا 9 مارچ تک صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیاں نہ رکھنے کا مشوردہ دیدیا
ہفتہ 21 جنوری 2017 15:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں سخت سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) اوراسپورٹس بورڈ پنجاب کو 25 فروری سے 9 مارچ تک صوبے میں دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں نہ رکھنے کا مشوردہ دے دیا ہے۔پنجاب حکومت کے اس فیصلے کے نتیجے میں پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی میں فروری کے آخری ہفتے میں شیڈول پنجاب گیمز کو 22 مارچ تک موخر کردیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے پی سی بی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ ریجن کی قائداعظم گریڈ ٹو ٹرافی اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی پیٹرنز ٹرافی کے مقابلے یکم مارچ اور 4 مارچ کو بالترتیب طے کیے گئے ہیں۔حکام کسی ناخوشگوار واقعے کے بغیر پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں۔(جاری ہے)
لاہور میں مارچ 2009 میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر ہونے والے دہشت ناک حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کا کوئی مقابلہ نہیں ہوسکا ہے تاہم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کا بغیرکسی ناخوشگوار واقعے کے انعقاد سے کھیلوں کی غیرملکی ٹیموں کو ایک دفعہ پھر پاکستان کے دورے کے لیے قائل کرنے میں اہم ہوگا۔
دوسری جانب رواں ماہ کے اوائل میں پی سی بی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل کو دبئی سے لاہور منتقل کرنے کا مقصد دیگر کرکٹ بورڈز کو پاکستان کی بہتر سیکیورٹی معاملات پر قائل کرنا ہے تاکہ بڑی کرکٹ ٹیمیں اپنے دوروں کا دوبارہ آغاز کریں۔پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں چند غیرملکی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تماشائیوں کی کثیر تعداد کی آمد متوقع ہے اسی لیے پنجاب حکومت سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کسی غفلت کا شکار نہ ہونے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.