بھارتی جنگی جنون ،اپوزیشن کی حکومتی خاموشی پر تشویش’توجہ مبذول کروانے کا نوٹس تیار‘ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جائیگا
جوہری اسلحے کی تیاری میں غیر معمولی بھارتی رفتار پر حکومت پاکستان کی خاموشی ناقابل فہم ہے، امریکہ سمیت بھارت کے دیگر اتحادیوں کو جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے بھارتی عزائم سے آگاہ کیاجائے ، اتحادی ممالک بھارت کی جوہری معاونت کے تباہ کن اثرات کا سنجیدگی سے جائزہ لیں،بھار ت کے معاملے پر حکومت اور ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ میں یگانگت پریشان کن ہے، شیریں مزاری
اتوار 22 جنوری 2017 12:40
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی چیف وہیپ اور دفاع و خارجہ امور قائمہ کمیٹیوں کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی افواج کے سربراہ نے کمان سنبھالتے ہی پاکستان کے حوالے سے بدنام زمانہ کولڈسٹارڈ ڈاکٹرائین کااعادہ کیاہے۔
اس ڈاکٹرائین کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا ہے۔ یہی ڈاکٹرائین دفاع کی بجائے پاکستان کے خلاف جوہری جارحیت کے امکانات کو ہوا دیتی ہے۔ ہمارے وزیر دفاع کی اس حوالے سے خاموشی ناقابل فہم ہے۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے کروز میزائل کے کامیاب تجربے کو خوش آئند اور خطے میں اسٹریٹجک عدم استحکام سے پیدا ہونے والی صورتحال پر منصوبہ بندی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔انہوں نے زور دیا کہ امریکہ سمیت بھارت کے دیگر اتحادیوں کو جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے بھارتی عزائم سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈ اکٹرشیریں مزاری نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے دیگر اتحادی پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی بجائے بھارت کی جوہری معاونت کے تباہ کن اثرات کا سنجیدگی سے جائزہ لیں۔بھار ت کے معاملے پر حکومت اور ڈیفنس اسٹبلشمنٹ میں یگانگت پریشان کن ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ دفاعی اسٹبلیشمنٹ قوم کو بھارتی جارحیت کے خلاف کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرے۔(ا ع)مزید قومی خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
-
ایجنسیاں دودھ کی دھلی نہیں ،عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اورغلط ہوتا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.