برف باری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں شاہراہوں کی بحالی اور متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی
اتوار 22 جنوری 2017 22:40
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی رکن قومی اسمبلی قہار ودان اور مرکزی کمیتی کے رکن علاؤالدین کلکوال کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں شاہراہوں کی بحالی اور متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کررہے ہیںجبکہ متعلقہ علاقوں میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنان بھی دن رات بحالی کے کام میں مصروف ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ قلعہ عبداللہ میں ضلعی انتظامیہا ور یف سی کے علاوہ پی ڈی ایم اے ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور این ایچ اے سڑکوں کی بحالی کے کام میں مصروف عمل ہیں۔
اس حوالے سے انہوں نے گورنر بلوچستان اور ان کے سٹاف کی جانب سے بھرپور تعاون کو بھی سراہا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے پیش نظر ائندہ تین چار روز کے دوران ممکنہ برف باری اور بارش کے دوران مذکورہ تمام علاقوں میں سڑکوں کو کھلا رکھنے اور لوگوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے خصوصاً زیارت زرغون، ہربوئی قلات ، منگوچر، کان مہترزئی، سپیرہ راغہ، کوژک ٹاپ اور فراخی تبین کراس کے علاوہ جن جن علاقوں میں برف باری ہوگی وہاں عوامی مشکلات کے تدارک کیلئے حکومت تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے تمام متاثرہ علاقوں کے عوام کو بالعموم اور خصوصاً پشتونخوا ملی عوامی پاڑتی، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے متعلقہ عہدیداران اور کارکنان سے بھی درخواست کی کہ وہ ممکنہ برف باری اور بارشوں کے دوران متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریں تاکہ لوگوں کی مشکلات کو کم سے کم کیا جاسکے۔ صوبائی وزیر نے روزنامہ مشرق میں چمن تحصیل میںسپین تیژہ اورابتو کے راستوں کے بند ہونے سے متعلق شائع شدہ خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقے ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھلے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.