پاناما لیکس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے ،ْملک کے سربراہ کے خاندان کا نام آنا اہمیت کا حامل ہے ،ْخورشید شاہ
،ْ پیٹرول کی بوتل ساتھ لے کر چلنا اور مطالبہ کرنا کہ امداد پتافی مستعفی ہوجائے اس طرح سے سسٹم نہیں چل سکتا ،ْ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ وزیر داخلہ ہیں ،ْمیڈیا سے گفتگو
پیر 23 جنوری 2017 15:24
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان میں سب سے بڑی رکاوٹ وفاقی وزیرداخلہ ہیں ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف چوہدری نثار کے سامنے بے بس ہیں۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہم پارلمنٹیرین ہیں اور ہمارے لئے ہر لفظ اہمیت رکھتا ہے ، پاناما لیکس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے اور اس میں ملک کے سربراہ کے خاندان کا نام آنا اہمیت کا حامل ہے۔ یہ کیس (ن) لیگ کے گلے پڑ گیا ہے۔سندھ اسمبلی میں امداد پتافی اور نصرت سحر عباسی کے معاملے اور معافی پر خورشید شاہ نے کہا کہ اسمبلی میں اکثر ایسی باتیں ہوجاتی ہیں، ہر بات کے 2 مطلب ہوتے ہیں اگر کسی کو بات سمجھ میں نہیں آتی تو اسے چیمبر میں لے جاکر سمجھایا جاتا ہے لیکن امداد پتافی کی بات کو جو مطلب نصرت سحر نے دیا اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرول کی بوتل ساتھ لے کر چلنا اور یہ مطالبہ کرنا کہ امداد پتافی مستعفی ہوجائے، اس طرح سے سسٹم نہیں چل سکتا ،ْیہ ایک غلط روایت ہے تاہم کسی کی دل آزاری پر صوبائی وزیر نے معافی مانگ کر اچھی روایت قائم کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.