جماعت اسلامی سندھ کامردم شماری مرحلہ وارکی بجائے ملک بھرمیں بیک وقت کرانے مطالبہ
جماعت اسلامی کا بڑھتی ہوئی بے روزگاری، مہنگائی، کرپشن، لوڈشیڈنگ، لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائمز پر اظہار تشویش
پیر 23 جنوری 2017 19:56
(جاری ہے)
نادرا شناختی کارڈ کو آسان اورہرشہری کو شناختی کارڈ کی بروقت فراہم کویقینی بنایاجائے۔
صوبائی امیرڈاکٹرمعراج الہدیٰ کی زیرصدارت قباء ٓڈیٹوریم میں جاری دوروزہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میںسندھ کی سیاسی صورتحال پرمنظورہونے والی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ضرب عضب اور فوجی آپریشن کے باوجود ابھی تک ملک کو دہشتگردی سے نجات نہیں ملی، کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں اسٹریٹ کرائم اور چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے، کرپشن کو ملک کا طرز زندگی بنادیا گیا ہے، ملک کا کوئی بھی شعبہ کرپشن کی لعنت سے محفوظ نہیں رہا، خصوصاً حکمرانو کی قومی خزانوں کی لوٹ مارکاقصہ آج کل اخباروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ پانامہ کیس سمیت اس حوالے سے سپریم کورٹ کی کاروائی کرپشن پر کاری ضرب لگائی ہے ، معاشی محاذ پر یہ بات عیاں ہے کہ روپے کی قدر اورپاکستان کی برآمدات میں بھی کمی ہورہی ہے جبکہ درآمدات بڑھ رہی ہیں۔ موجودہ حکومت نے اندرونی وبیرونی قرضوں کے بوجھ کو بڑھا دیا ہے اسی وجہ سے ہمارے بجٹ کا ایک بڑا حصہ سود کی ادائیگی اور قرضوں کی واپسی پر لگ رہا ہے۔ جماعت اسلامی سندھ نے مرحلہ وارکی بجائے ملک بھرمیں بیک وقت مردم شماری کرانے مطالبہ کرتے ہوئے زوردیا ہے کہ مردم شماری کاعمل صاف اور شفاف ہونا چاہئے، لسانیت اور صوبائیت کی بنیاد پر مردم شماری کو مشکوک بنانے کے عمل پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کے حکمران دونوں ہاتھوں سے قومی دولت کی لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں، ترقیاتی کام کرپشن کی نظر ہورہے ہیں، نوکریوں میں ناانصافی اور میرٹ کا قتل ہورہا ہے، معمولی بارش نے صوبہ سندھ کے حکمرانوں کا پول کھول دیا ہے۔بلدیاتی اداروں کے اختیارات پر صوبائی حکومت نے ڈاکہ ڈالا ہوا ہے، سندھ اسمبلی تماشا بنی ہوئی ہے، حکومت اور اپوزیشن کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے شراب پر پابندی کا فیصلہ اسلام اور آئین کے عین مطابق ہے۔ وزیرعلیٰ سندھ نے ناچ گانے کو سندھ کا کلچر قراردیکر دین کی ہتک کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.