وزیراعظم کی صاحبزادی مریم صفد رکے وکیل شاہدحامد نی سپریم کورٹ میں اپنی موکلہ کاتحریری بیان جمع کرادیا
منگل 24 جنوری 2017 23:15
(جاری ہے)
جواب میں کہاگیاہے کہ شادی کے بعد ہم نے رائے ونڈ میں شمیم ایگری فارمز میں واقع پانچ میں سے ایک رہائش گاہ حاصل کرکے سکونت اختیارکی اس رہائش گاہ کی اصل مالک میری دادی تھیں۔
میرے تین بچے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔بیٹا زیر تعلیم جبکہ ایک بیٹی کی شادی ہو چکی ہے۔ مریم صفد رنے کہاکہ ہمیں 2000ء میں جلاوطن کردیا گیا تو میں شوہرسمیت ا پنے والدین کے ہمراہ سعودی عرب چلی گئی، میرے شوہر کو انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے غیر قانونی طور پر ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ ہم 2007ء میں جلاوطنی ختم کر کے وطن واپس آئے اور دوبارہ شمیم ایگری فارم میں رہائش اختیار کی۔ بعدازاں میرے شوہر 2008 ء اور2013 ء میں ایم این اے منتخب ہوئے،میرے شوہر کی آمدن بطور گورنمنٹ سرونٹ آتی رہی، جس کی تفصیلات عدالت کو پہلیفراہم کر دی گئی ہیں،میرے والد نے مجھے جو بھی قیمتی تحائف دیئے وہ پدرانہ شفقت کے تحت دئیے ہیں ، جس میں میری والدہ اور بھائیوں کی رضامندی اور محبت بھی شامل تھی۔ مریم صفد رنے اپنے بیان میں کہاہے کہ 1992ء کے بعد سے میں کبھی بھی اپنے والد کے زیر کفالت نہیں رہی ،2013 ء میں انھوں نے جو کاغذات نامزدگی داخل کرائے تھے اس وقت بھی میں انکے زیر کفالت نہیں تھی،میں کبھی بھی لندن فلیٹس کی بینیفشل آنر نہیں رہی اور نہ ہی میں نے ان فلیٹس سے کبھی کوئی مالی فائدہ حاصل کیا ہے ۔ عدالت عظمی نے فاضل وکیل سے کہاکہ مریم صفد رکے بیان پردستخط نہیں جس پرشاہد حامد نے عدالت کویقین دلایاکہ وہ بیان پر دستخط کروا کر بیان جمع کروا دیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.