مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاں بحق ہو نے والے پروفیسر کی بیوہ کو 20لاکھ روپے کا چیک ، آشیانہ سکیم میں پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر دیدیا

منگل 24 جنوری 2017 23:21

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاں بحق ہو نے والے پروفیسر کی بیوہ کو 20لاکھ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید چند ماہ قبل جاں بحق ہو نے والے گورنمنٹ سائنس کا لج وحدت روڈ کے پروفیسررائو الطاف کے گھر گئے اور ان کی بیوہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سی20لاکھ روپے کا چیک اور آشیانہ ہا ئوسنگ سکیم میں پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم پروفیسر را ئو الطاف کی بیوہ سے اظہار تعزیت بھی کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی طور پر دعا بھی کی۔انہوں نے پروفیسر رائو الطاف کی بیوہ کو یقین دلا یا کہ حکومت اُن کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :