حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،سینیٹر اسحاق ڈار
بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی 5 ویں مارکیٹ بن چکی ہے، پی ایس ایکس کا 50 ہزار کی حد عبور کرنا تاریخی دن ہے،وزیراعظم کے وژن کے مطابق اقتصادی ترقی کا سفر جاری ،معیشت کا پہیہ رواں دواں ہے کارپوریٹ کے سیکٹر کی گورننس میں بہتری کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے جس سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی، وفاقی وزیر خزانہ کی صحافیوں سے گفتگو
منگل 24 جنوری 2017 23:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی شرح نمو گذشتہ 8 سال کی بلند ترین سطح پر ہے اور رواں مالی سال کے دوران قومی معیشت کی شرح نمو 5 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے جس سے معیشت میں مزید بہتری آئے گی اور ملک ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سال کے دوران ٹیکس وصولیوں کی شرح میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے اضافہ سے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مضبوط میکرو اکنامک اعشاریوں سے شرح نمو میں مزید اضافہ ہو گا اور معیشت کے مختلف شعبے ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں صنعت، زراعت اور خدمات کے شعبے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں، جی ڈی پی میں صنعت اور زراعت کا حصہ 21، 21 فیصد جبکہ خدمات کے شعبہ کا حصہ 58 فیصد ہے، حکومت قومی معیشت کے تینوں بنیادی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند سال کے دوران عالمی اقتصادی کساد بازاری اور تیل کی قیمتوں میں ہونے والی نمایاں کمی کے باعث ہماری برآمدات متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی برآمدات کے فروغ کیلئے 180 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے تاکہ عالمی مارکیٹ میں بہتر مقابلہ کیا جا سکے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح زراعت کیلئے بھی پیکیج دیا گیا تھا اور بجٹ میں کھاد پر دی جانے والی سبسڈی کیلئے رقم مختص کی تھی جو خرچ ہو چکی ہے تاہم وزیراعظم نے سبسڈی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کاشتکاروں کو سستی کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران معیشت کے مختلف شعبوں کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ مالی سال کے اختتام پر اقتصادی شرح نمو 5 فیصد سے زائد رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور چین کا کنسورشیم پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کارپوریٹ کے سیکٹر کی گورننس میں بہتری کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے جس سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی سٹاک مارکیٹوں کا ادغام کیا گیا تھا اور ایک سال کے عرصہ میں سٹاک مارکیٹ 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.