ملتان،ترقیاتی منصوبے جتنی جلد مکمل ہوں گے کسان ترقی کرے گا، سیکرٹری زراعت

بدھ 25 جنوری 2017 17:37

ملتان،ترقیاتی منصوبے جتنی جلد مکمل ہوں گے کسان ترقی کرے گا، سیکرٹری ..
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ سے منسلک تمام افسران اور فیلڈ سٹاف اپنے اپنے علاقوں میں حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں کو دی گئی مراعات میں فائدہ پہنچانے کیلئے ہرممکن مدد و رہنمائی فراہم کرے تاکہ کاشتکار حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسوں کے ثمرات سے بھر پور استفادہ حاصل کرسکیں۔

محکمہ زراعت کا ترقیاتی پروگرام دراصل کسان کا ترقیاتی پروگرام ہے۔ ترقیاتی منصوبے جتنی جلد مکمل ہوں گے اتنی ہی جلد کسان ترقی کرے گا۔ محکمہ زراعت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

تمام افسران ان منصوبوں کے حوالے سے اپنی کارکردگی عملی طور پر ثابت کریں۔

ماہرین اور محققین کی سفارشات کی روشنی میں تیار کردہ سالانہ ترقیاتی پروگرام بہبودِ کسان کے لئے ہے۔ پنجاب میں جڑی بوٹی مکاؤ پیداوار ودھاؤ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ زراعت کے افسران کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ اس حوالے سے ابھی سے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ کے افسران کمربستہ ہوجائیں۔ 20 فروری سے شروع ہونے والی یہ مہم اپنی مثال آپ ہوگی۔ اس مہم کی کامیابی سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :