27جنوری کو انصاف قتل ہونے سے بچانے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں: ڈاکٹر طاہر القادری
حکومت کی مرضی کے برعکس کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ جاری ہو سکتی ہے ،ماڈل ٹائون کمیشن کی رپورٹ کیوں نہیں ملک میں فلم چل رہی ہے سکرپٹ کے مطابق کوئی ہیرو اور کوئی ولن کا کردار ادا کر رہا ہے ،خصوصی گفتگو
بدھ 25 جنوری 2017 23:40
(جاری ہے)
انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرت ہے تحصیل یا یونین کونسل کے ناظم کی سوچ رکھنے والے میاں نواز شریف کو بطور وزیر اعظم کون چلا رہا ہے،میاں شریف انہیں کاروبار میں دخل نہیں دینے دیتے تھے وہ کہتے تھے یہ نقصان کرتا ہے ۔
کسی کے اندرون یا بیرون ملک کاروبار پر اعتراض نہیں،سوال پیسے کا ہے وہ کہاں سے آیا ملک میں صرف آئین ،قانون اور احتساب کا احتساب ہو رہا ہے باقی کھانے پینے میں سب اکٹھے ہیں۔کرپشن کے اس نظام کو مل کر بچایا جا رہا ہے ،سپریم کورٹ سے عوام کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں ،عدالت میں زیر سماعت فیصلے پر کوئی کمنٹ نہیں کرونگا تا ہم کرپشن کے حمام میں سب ننگے ہیں اور ایک ننگا دوسرے کو کبھی ننگا نہیں کہے گا کیونکہ سب نے واپس اسی نظام اورپارلیمنٹ کا حصہ بننا ہوتا ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جس کی بھی آف شور کمپنی ہے اسکا احتساب ہونا چاہیے تا ہم پانچ سو بڑے خاندانوں کا سروے کر لیا جائے وہ سب ایک دوسرے کے رشتے دار نکلیں گے ،ملک کے حصے کر لئے گئے اور اپنا اپنا حصہ سب کھا رہے ہیں۔ملک میں ایک فلم چل رہی ہے جس میں کوئی ہیرو ہے اور کوئی ولن تاہم کام سکرپٹ کے مطابق سب اپنا اپنا کام کر رہے ہیں ۔سیاست ایک تجارت بن چکی ہے ،اربوں خرچ کرنے والے جانتے ہیں کھربوں ملیں گے ۔موجودہ کرپٹ نظام کے بانی میاں نواز شریف اور انکی پارٹی ہے ،انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کی موٹر ویز اور میٹرو بسوں پر کی جانیوالی پندرہ،بیس تقرریں اٹھا کر دیکھ لی جائیں انکی سوچ اور ویثرن سامنے آجائیگا جو تجربہ کارہوتے ہیں وہ سربراہان مملکت کے ساتھ چٹیں دیکھ کر گفتگو نہیں کرتے ۔میاں شریف نواز شریف کو ایمپرس روڈ والے دفتر میں صرف حاضری لگانے بھیجتے تھے انہیں وہاں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی ،حیران ہوں اس سطح کی سوچ والا شخص ملکی تقدیر سے کھیل رہا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.