ٹرمپ کا فون وائٹ ہاس کے لیے خطرہ بن گیا

سیکورٹی ماہرین نے موبائل فون تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا ،امریکی صدر ٹرمپ کی سپرپاور کا تمام بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانے کے باوجود ٹوئٹر استعمال کرنے کی عادت تبدیل نہیں ہوئی

جمعہ 27 جنوری 2017 20:09

ٹرمپ کا فون وائٹ ہاس کے لیے خطرہ بن گیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء) امریکی صدر ٹرمپ کی دنیا کی سپرپاور کا تمام بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانے کے باوجود ٹوئٹر استعمال کرنے کی عادت تبدیل نہ ہوئی ، ٹرمپ کا فون وائٹ ہاس کے لیے خطرہ بن گیا،سیکورٹی ماہرین نے موبائل فون تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرانے اینڈرائیڈ موبائل سے وائٹ ہاس کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جبکہ سیکورٹی ماہرین نے امریکی صدر کو سیکورٹی معیارات کے مطابق موبائل فون تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دے دیا ہے۔

نیا امریکی صدر وائٹ ہاس کی سلامتی کے لئے خطرہ بن گیا ہے اور وائٹ ہاس میں داخل ہونے اور دنیا کی سپرپاور کا تمام بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانے کے باوجود بھی ٹرمپ کی ٹوئٹر استعمال کرنے کی عادت تبدیل نہ ہوئی۔

(جاری ہے)

وہ بدستور اپنا پرانا اینڈرائیڈ موبائل اور ٹوئٹراکانٹ مسلسل استعمال کررہے ہیں جس پرسیکیورٹی ماہرین کوتشویش لاحق ہے ایک طرف سیکیورٹی ذمہ داران صدر ٹرمپ کے پرانے موبائل کی سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہیں تو دوسری طرف ہیکرز کی مداخلت کا بھی خطرہ پیدا ہوگیا ہیجو ٹرمپ کے موبائل ڈیٹا اور حساس معلومات تک رسائی کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔

سیکیورٹی ماہرین کانئیصدر کوموبائل بدلنے کامشورہ دیا تو ٹرمپ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماہرین کے مشورے ہوا میں اڑادیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :