عمران خان صرف خوابوں اور خیالوں میں نواز شریف کا مقابلہ کر سکتے ہیں، نواز شریف سے مقابلہ کرنے کیلئے نواز شریف جیسا اخلاق پیدا کرنا، وضع دار بننا اور تین دفعہ وزیراعظم منتخب ہونا پڑیگا،محمد نواز شریف قوم کی خدمت اور فلاح کی سیاست کرتے ہیں، خان صاحب! آپ صرف جھوٹ اور انتشار کی سیاست کر تے ہیں، دن میں چوبیس گھنٹے جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے والاشخص ناکام ہو گا،وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب
ہفتہ 28 جنوری 2017 22:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب زندگی مقابلے اور جدوجہد کانام ہے مگر جھوٹ کے مقابلے کا نہیں، آپ نے آج خیبرپختونخوا میں سپورٹس ، صحت اور تعلیم پر بھی جھوٹ بولا، آپ نے صحیح کہا کہ پرویز خٹک اور شہباز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ پچھلے ڈیڑھ سال میں شہباز شریف نے ہرضلع میں کھیلوں کے میدان بنائے ہیں اور پنجاب میں ہر ضلع میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان آباد ہیں جبکہ آپ آج یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے گراؤنڈبنانے کی پالیسی مرتب کر رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں پورا تعلیمی نصاب آن لائن کر دیا ہے اور پچپن ہزار سکولوں میں نظام تعلیم اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا۔ وزیر مملکت نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تعلیم ،صحت اورکھیل کے شعبوں میں مدد کیلئے شہبازشریف سے رجوع کرلیں اور وزیراعظم تعلیمی اصلاحاتی پروگرام اورہیلتھ کیئرپروگرام پر مریم نواز سے مدد لیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں کسی بھی ہسپتال میں نیا کمرہ،کسی سکول میں کلاس روم اور کسی شہر میں نیا کھیل کا میدان دکھا دیں، خان صاحب! آپ کو کرکٹر پاکستان نے بنایا انگلستان نے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے وطن اور وطن کے لوگوں سے محبت کا جذبہ پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عمران خان کو خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے کا موقع دیا لیکن آپ نے وہ بھی ضائع کر دیا، دن میں چوبیس گھنٹے جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے والاشخص ناکام ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.