وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا سارک کے تحت علاقائی تعاون کیلئے پاکستان کی کمٹمنٹ کا اعادہ

جنوبی ایشیاء کی تنظیم برائے علاقائی تعاون کے خطہ کے ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ کیلئے پر عزم ہیں ،ْ وفد سے گفتگو

پیر 30 جنوری 2017 23:52

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا سارک کے تحت علاقائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے سارک کے تحت علاقائی تعاون کیلئے پاکستان کی کمٹمنٹ کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کی تنظیم برائے علاقائی تعاون کے خطہ کے ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ کیلئے پر عزم ہیں پیر کو یہاں سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے خطہ میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کے فروغ کیلئے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کوششوں کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سورج ودیا نے سارک عمل کے تحت ٹھوس علاقائی تعاون کے سلسلہ میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے سارک کو مزید مضبوط بنانے کیلئے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کمٹمنٹ کا یقین دلایا۔ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد 26 جنوری سے پاکستان کے دورہ پر آیا ہوا ہے جو لاہور اور اسلام آباد کا دورہ کر رہا ہے۔