ہرنائی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ،ضلع بھر کے تمام دوردراز علاقوں میں پولیوکے قطرے پلانے والی ٹیموں کو سخت سیکورٹی میں متعلقہ علاقوں میں ایک روز قبل ہی پہنچادیا گیا، والدین اپنے بچوں کوپولیوکے قطرے پلائیں اورپولیو ٹیموں سے تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش
پیر 30 جنوری 2017 23:54
(جاری ہے)
تقریب سے پشتونخوامیپ کے ضلعی سیکرٹری و چیئرمین میونسپل کمیٹی ہرنائی سید غفورشاہ ،پیرامیڈیکل اسٹاف کے ضلعی ترجمان یزدانی ترین ، ای پی آئی کے انچارج غلام فاروق ترین ، حاجی محمد ندیم صدر پریس کلب ہرنائی حنیف ترین بھی موجود تھے۔
تقریب سے چیئرمین میونسپل کمیٹی ہرنائی سید غفورشاہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد جاوید نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے شرکاء کو تین روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلع ہرنائی میں 88 موبائل ، 14 فکسڈ سنٹرز ، 4 ٹرانزٹ پوائنٹ بنائے گئے ہیں جبکہ پولیو قطرے پلانے والے ٹیمیوں کے ساتھ اے ایریا میں پولیس جبکہ بی ایریا میں لیویز فورس کی بھاری نفری تعینات کیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش نے علاقے کے عوام پر زور دیا کہ وہ پولیوکے قطرے پلانے والے محکمہ صحت کے اہلکاروں سے بھرپورتعاون کریں اور کسی بھی علاقے کو پولیو کے قطرے پلانے ٹیمیں نہ پہنچیں تو طور پر پولیو کی کنٹرول روم کو اطلاع کردیں تاکہ بروقت مذکورہ علاقے میں پولیو ٹیمیں بجھوانے کیلئے ا قدامات کرسکیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اس تین روزہ پولیومہم کے دوران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو ضلع بھر میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں تاکہ معاشرے سے اس موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ترقی یافتہ ممالک کی تقلید کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اورمستقبل کے معماروں کو اس مرض سے بچانے کیلئے حکومت اور محکمہ صحت خصوصی دلچسپی لے رہے ہیںاورہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے تاہم اس مرض کے مکمل خاتمے کے لیے معاشرے میں شعور و آگاہی فراہم کرنا بھی ناگزیر ہے اور اس سلسلے میں معاشرے کے ہر فرد خصوصاً والدین ، علماء کرام اور میڈیا کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگراموں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ عوام میں پولیو کے خاتمے کے لیے شعور و آگاہی کی فراہمی انتہائی ضروری ہے تاکہ عوام میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے اور یہ باور کرایا جائے کہ پولیو کے قطرے پلانے سے ان کے بچے اس موذی مرض سے بچ سکتے ہیں۔ تقریب سے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش ، چیئرمین مونسپل کمیٹی ہرنائی سید غفورشاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد جاوید نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر ضلع میں تین روزہ مہم کا افتتاح کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.