فلسطینی صدر محمود عباس تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر ممنون حسین اوردیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا
پاکستانی قوم کا دل فلسطین کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے ، فلسطین کی آزادی کے لیے بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے اور فلسطین میں اسرائیلی مسلح فوجیوں کی طرف سے جاری ظلم کی پر زور مذمت کرتے ہیں،صدرممنون حسین پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں،فلسطینی صدر محمود عباس کا صدر مملکت کے جذبہ خیرسگالی کاخیر مقدم
پیر 30 جنوری 2017 23:40
(جاری ہے)
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستانی قوم کا دل فلسطین کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے اور وہ فلسطین کی آزادی کے لیے بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم فلسطین میں اسرائیلی مسلح فوجیوں کی طرف سے جاری ظلم کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے صدر مملکت کے جذبہ خیرسگالی کاخیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ نور خان ایئر پورٹ پر پاکستان کے اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی فلسطینی صدر محمود عباس کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ فلسطینی صدر وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرینگے اس کے علاوہ صدر محمود عباس اور وزیر اعظم نواز شریف فلسطینی سفارت خانے کا افتتاح بھی کرینگے ۔ فلسطینی صدر محمود عباس پاکستانی ہم منصب ممنون حسین سے بھی ملاقات کرینگے۔ صدر مملکت معزز مہمان اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے ۔ پاکستان ہمیشہ آزاد اور خود مختار فلسطین کا حامی رہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.